لطائفِ اشرفی علوم و فنون کی قاموس تصوف کا انسائکلوپیڈیا اور اپنے عہد کی علمی و ادبی تاریخ ہے

مصنف

ترمیم

غوث العالم، محبوبِ یزدانی، تارک السلطنت، سلطان میر سید اوحدالدین مخدوم اشرف جہانگیر سمنانی[1] بانی سلسلہ اشرفیہ کے ملفوظات کا مجموعہ ہے جسے ان کے مرید و خلیفہ حضرت نظام یمنیؒ نے جمع کیا تھا [2][3][4]

مکمل نام

ترمیم

اس کا اصل نام ” اللطائف الاشرفیہ فی بیان طوائفف الصوفیہ“ ہے، لیکن لطایف اشرفی کے نام سے معروف ہے۔ یہ مسائل تصوف پر ایک ضخیم کتاب ہے اس کے علاوہ ہندوستان کے تاریخی، تمدنی اور ادبی معلومات کا بھی ایک دلچسپ ماخذ ہے۔[5] یہ کتاب دو بار چھپ چکی ہے-پہلی بار 1295ھ میں مطبع نصرت المطابع دہلی سے شائع ہوئی ہے اور دوسری بار 1298ھ میں دو جلد اسی مطبع سے شائع ہوئی ہے۔ یہ کتاب تصوف کی بہت سی کتابون کا ماخذ رہی ہے اور کتاب نفحات الانس مولفہ مولانا عبد الرحمٰن جامی کا بھی ماخذ رہی ہے ۔

تفصیل

ترمیم

لطائف اشرف تصوف کا ایک انمول خزانہ ہے،قرآن حدیث صحابہ و تابعین،ائمہ اربعہ مشائخ عظام اور مستند کتابوں کے حوالہ جات کے ساتھ آداب صوفیہ اور آداب تصوف بیان کیے گئے ہیں۔ تمام تصوف کے موضوعات پر مفصل بحث کی گئی ہے، توحید کی اقسام سے لے کر ذکر و اشغال ،طریقت کے آداب اور بالخصوص صوفیا کی شطحیات پردلچسپ اورعلمی گفتگو ہے۔
لطائف اشرفی کا منفرد اور نمایاں پہلو یہ ہے کہ ہر موضوع پر صاحب ملفوظات نے قاری کو ایک نئی جہت سے متعارف کرایا ہے۔ خاص طور پر خانوادوں کی ابتدا اور ارتقا، سلاسل طریقت کی خصوصیات، خرقہ خلافت کی حقیقت و تاریخ اس کے آداب اوراس کی اقسام بیان کرتی ہے۔[6]*Nafhatul- Uns par Tahqeeki Nazar(1),Maarif,Darul Musannafein,Azamgarh,Jan. 1966 [1]آرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ shibliacademy.org (Error: unknown archive URL)[7]

  • Nafhatul -Uns par Tahqeeki Nazar(2),Maarif,Darulf]
  • Tareekhe Paidaisho Wafaat Hazrat Syed Ashraf Jahangir Semnani,Maarif,Darul Musannafein,Azamgarh,Mar. 1966 [2]آرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ shibliacademy.org (Error: unknown archive URL)
  • Tasawwufe Islami Par Ek Hindustani Kitaab(1),Maarif,Darul Musannafein,Azamgarh,Aug. 1968 [3]آرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ shibliacademy.org (Error: unknown archive URL)
  • Tasawwufe Islami Par EK Hindustani Kitaab (2),Maarif,Darul Musannafein,Azamgarh,Sept. 1968 [4]آرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ shibliacademy.org (Error: unknown archive URL)

حوالہ جات

ترمیم
  1. حیات مخدوم سید اشرف جہانگیر سمنانی (اردو ) از سید وحید اشرف، مکتبہ جامعہ لیمیٹید،شمشاد مارکیٹ،علیگڑھ(1975)بار دوم (2017)
  2. مقدمہ لطائف اشرفی (فارسی ) از سید وحید اشرف، مہاراجا سیاجی راو یونیورسیٹی،بروڈہ گجرات(1975)
  3. مقدمۀ لطايف اشرفي - Sayyid Waḥīd Ashraf - Google Books
  4. م‍ق‍دم‍ه ل‍طای‍ف اش‍رف‍ی (از وحید اشرف) - سازمان اسناد و كتابخانه ملی جمهوری اسلامی ایران
  5. لطائف اشرفی و مکتوباتِ اشرفی از حیث مآخز تاریخ ہند عہدِ وسطیٰ، انتخاب و تحقیق متن و تحشیہ سید وحید اشرف ناشر مخدوم سید اشرف جہانگیر اکادمی، بروڈہ، گجرات، ہند (2010)
  6. لطائف اشرفی سید اشرف جہانگیر سمنانی،سہیل پریس پاکستان چوک کراچی
  7. "Musannafein,Azamgarh,Feb. 1966" (PDF)۔ 19 مئی 2023 میں اصل (PDF) سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 31 اگست 2017