سلطان ابراہیم شاہ شرقی

سلطنت جونپور کا تیسرا حکمران

سلطان ابراہیم شاہ شرقی (وفات: 1440ء) جونپور سلطنت کا تیسرا حکمران تھا جس نے 1401ء سے 1440ء تک بحیثیت سلطان جونپور سلطنت حکمرانی کی۔

سلطان ابراہیم شاہ شرقی
معلومات شخصیت
وفات سنہ 1440ء   ویکی ڈیٹا پر (P570) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
جونپور ضلع   ویکی ڈیٹا پر (P20) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
مناصب
سلطان سلطنت جونپور   ویکی ڈیٹا پر (P39) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
برسر عہدہ
1401  – 1440 
سلطان مبارک شاہ شرقی  
 

سوانح ترمیم

تخت نشینی ترمیم

سلطان مبارک شاہ شرقی کی وفات کے بعد 1401ء میں اُس کا چھوٹا بھائی ملک اکرم شمس الدین المعروف بہ سلطان ابراہیم شاہ شرقی تخت نشین ہوا۔ اُس کی رسمِ تاج پوشی پر بنگال، بہار، ترہت، اودھ اور قنوج کے راجگان اور شرقی اُمراء نے بیش بہاء تحائف اور نذرانے پیش کیے۔ جونپور میں جشنِ چراغاں کیا گیا۔ مدرسوں اور خانقاہوں میں لنگر جاری کیے گئے۔علما و فقراء کو شاہی خلعت عطاء کیے گئے اور تمام سلطنت میں ہر امیر و غریب نے خوشی منائی۔[1]

انتظام سلطنت ترمیم

سلطان ابراہیم شاہ نے جس وقت جونپور سلطنت جیسی نوزائیدہ سلطنت کی باگ دوڑ ہاتھ میں لی، اُس وقت سلطنت کی بنیادیں ابھی کمزور تھیں اور چاروں اطراف میں سرحدوں پر حریف سلاطین جونپور سلطنت پر قبضہ جمانے کی فکر میں تھے۔ سلطنت کے باجگزار راجے بھی اطاعت گزاری سے منحرف ہوتے جا رہے تھے۔ چنانچہ اِن حالات میں سلطان ابراہیم شاہ نے سیاسی حالات کا بخوبی جائزہ لیا اور تمام دشمن طاقتوں کا یکے بعد دیگرے قلع قمع کرتے ہوئے سلطنت کی بنیادی آئندہ ایک صدی تک کے لیے مستحکم کر دیں۔[2]

عسکری فتوحات ترمیم

1401ء میں سلطان ابراہیم شاہ نے اپنی فتوحات کا آغاز کیا۔ سب سے پہلے اُس نے 1401ء میں ملو اِقبال اور سلطان محمود شاہ تغلق کی افواج کو شکست دے کر قنوج پر اپنا سکہ جمایا۔1402ء میں اُس نے ترہت کے باغی ملک ارسلان کی سرکوبی کی اور اپنے باجگزار راجا کیرتی سنگھ کو دوبارہ شاہی گدی پر بحال کر دیا۔ 1407ء میں سلطان لشکرِ جرار لے کر دہلی فتح کرنے کے لیے بڑھا اور سنبھل اور برن (بلند شہر) پر قبضہ جماتے ہوئے دہلی کے بالمقابل دریائے جمنا کے کنارے جا پہنچا مگر سلطان مظفر گجراتی کی فتح مالوہ اور اُس کے بعد جونپور پر حملے کی خبروں کے باعث ابراہیم شاہ کو مجبوراً دہلی فتح کیے بغیر ہی واپس جونپور لوٹنا پڑا۔[3][4][5][6]

وفات ترمیم

سلطان ابراہیم شاہ شرقی نے 1440ء میں جونپور میں وفات پائی۔[7][8][9]

کتابیات ترمیم

  • میاں محمد سعید: تذکرۂ مشائخ شیراز ہند جونپور، ص 81۔ مطبوعہ لاہور، ستمبر 1976ء

حوالہ جات ترمیم

  1. تذکرۂ مشائخ شیراز ہند جونپور،  صفحہ 89۔
  2. تذکرۂ مشائخ شیراز ہند جونپور،  صفحہ 89۔
  3. تذکرۂ مشائخ شیراز ہند جونپور،  صفحہ90۔
  4. تاریخ مبارک شاہی، صفحہ 176۔
  5. طبقات اکبری، جلد 1، صفحہ 277۔
  6. منتخب التواریخ، جلد 1، صفحہ 275-276۔
  7. احسن التواریخ، صفحہ 417۔
  8. جونپور نامہ، صفحہ13۔
  9. تذکرۂ مشائخ شیراز ہند جونپور،  صفحہ92۔
سلطان ابراہیم شاہ شرقی
 وفات: 1440ء
مذہبی القاب
ماقبل  سلطان جونپور سلطنت
1401ء1440ء
مابعد