پیدائش: 1886ء

وفات: 1946ء

اردو ادیب۔ دہلی میں پیدا ہوئے۔ حضرت بابا فرید گنج شکر کے خاندان سے تھے۔ شیخوپورہ ضلع بدایوں میں متعدد و اساتذہ سے فارسی کی درسی کتابیں پڑھیں۔ میٹرک پاس کرکے ایم۔ اے او کالج علی گڑھ میں داخل ہوئے۔ 1917ء کی ہڑتال کی وجہ سے فورتھ ائیر سے ہی تعلیم کو خیرباد کہنا پڑا۔ پھر نائبتحصیلدار بھرتی ہو کر ڈپٹی کلکٹری سے ریٹائر ہوئے۔

کالج کے زمانے سے آپ نے مضمون نگاری شروع کی اور بہت سے افسانے اور مضامین لکھے جو ملک کے مقتدر ادبی رسائل کے صفحات کی زینت بنے۔ چند افسانوں کے مجموعے فسانہ جوش اور جوش فکر کے نام سے شائع ہو چکے ہیں۔