سلیم میاں انصاری
سلیم میاں انصاری ایک نیپالی سیاست دان ہیں۔ 1994ء کے انتخابات میں انھیں باڑہ-4 حلقے سے نیپال کی کمیونسٹ پارٹی (مارکسسٹ لیننسٹ-یونیفائیڈ) کے امیدوار کے طور پرپرتی ندھی سبھا کے لیے منتخب کیا گیا تھا۔ نیپالی کانگریس کے فرمان اللہ منصور کے 16145 ووٹوں کے مقابلے وہ 20148 ووٹ کے ساتھ جیت گئے تھے۔[1] کمیونسٹ پارٹی (مارکسسٹ لیننسٹ-یونیفائیڈ) حکومت میں وہ جنگلات اور زمینی تحفظ کے وزیر بنے۔ سی پی این (یو ایم ایل) 1998ء میں تقسیم ہوئی۔ ایسے میں انصاری نیپال کی کمیونسٹ پارٹی (ایم ایل) میں شامل ہوئے اور ملی جلی حکومت میں وزیر سیاحت بن گئے۔[2][3] جب دو کمیونسٹ پارٹیاں پھر ایک ہوئیں تو انصاری کمیونسٹ پارٹی (مارکسسٹ لیننسٹ-یونیفائیڈ) کے پھر سے قائد بن گئے۔
سلیم میاں انصاری | |
---|---|
معلومات شخصیت | |
عملی زندگی | |
پیشہ | سیاست دان |
درستی - ترمیم |
کمیونسٹ پارٹیوں سے دوری
ترمیمدسمبر 2002ء میں انصاری نے سی پی این (یو ایم ایل) کو چھوڑ دیا۔ اس کے بعد وہ پارٹی کے ایک مرکزی کمیٹی رکن تھے۔[4] بعد میں انھوں نے سماجبادی پارٹی نیپال تشکیل دی۔[2]
مہاراجا گیانیندرا کی وزارت میں
ترمیمجولائی 2005ء میں انصاری کو مہاراجہ گیانیندرا کی جانب سے جنگلات اور زمینی تحفظ کا وزیر کے طور پر تقررکیا گیا تھا۔[5]
گرفتاری اور رہائی
ترمیم30 جنوری 2007ء کو انصاری کو تیرائی کے فسادات کے پیش نظر گرفتار کیا گیا تھا۔[6][7] تاہم 18 فروری 2007ء کو انصاری کو رہا کیا گیا تھا۔[8]
حوالہ جات
ترمیم- ↑ "Finalised Constituencies With Top Two Candidates"۔ 02 اگست 2012 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 26 اپریل 2015
- ^ ا ب New cabinet appointments - Nepali Times
- ↑ "Front Pagers Monday July 05th, 1999 / Ashadh 21, 2056. Awake Weekly Chronicle (Nepal)"۔ 10 اکتوبر 2008 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 26 اپریل 2015
- ↑ "Nepalnews.com (newsflash) Arc543"۔ 24 دسمبر 2004 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 26 اپریل 2015
- ↑ Manisha's father inducted in Cabinet
- ↑ The Tribune, Chandigarh, India - World
- ↑ BBC NEWS | South Asia | Former Nepal ministers arrested
- ↑ "eKantipur.com - Nepal's No.1 News Portal"۔ 15 فروری 2008 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 26 اپریل 2015