سمجھوتہ
سمجھوتہ (انگریزی: Compromise) ایک ایسا معاملہ ہے جس میں مختلف فریقین اپنے مطالبات کے کچھ حصے کو چھوڑ دیتے ہیں، جب کہ معاملے میں انھیں کچھ اور فوائد یا رعایتیں حاصل ہو سکتی ہیں۔ منطقی حجت اور مباحثوں میں یہ ایک ایسا مقام ہے جس میں فریقین رضا مندی تک پہنچتے ہیں اور کسی معاملے کی شرائط کو قبول کرتے ہیں۔ کئی اصل مقصد یا خواہشات کے بر عکس بھی کسی بات پر لوگ راضی ہو سکتے ہیں۔
جدید دور میں میدان سیاست میں سیاسی جماعتوں کے بیچ سمجھوتے ہوا کرتے ہیں۔ یہ سمجھوتے انتخابی نشستوں کی دو یا اس سے زیادہ جماعتوں کے بیچ تقسیم، نیز مشترکہ انتخابی مہموں کی شکل میں ہو سکتی ہیں۔ انتخابات کے بعد سیاسی جماعتوں میں حکومت سازی کا بھی سمجھوتہ ممکن ہے، جس میں مختلف وزارتوں اور عہدوں کی تقسیم پر اتفاق ہو سکتا ہے۔ دو یا اس سے زیادہ ممالک کے بیچ بھی سمجھوتے ہو سکتے ہیں۔ جنوبی ایشیا کے ممالک نے سارک کی شکل میں ایک سمجھوتہ کیا۔ اسی طرح دریائے سندھ کی آبی تقسیم کا ایک سمجھوتہ بھارت اور پاکستان نے کیا ہے۔ اسی طرح برہمپوترا ندی کی آبی تقسیم کا ایک سمجھوتہ بھارت اور بنگلہ دیش کے بیچ موجود ہے۔
سمجھوتے، افراد، اشخاص، ادارہ جات اور ممالک کے بیچ میں ممکن ہیں۔