سمعان عمودی
سمعان عمودی(انگریزی: St. Simeon Stylites، نقل حرفی: سینٹ سیمیون اِسٹائلاٹٹس) ایک آشوری تارک الدنیا مقدس تھا جس نے حلب کے قریب ایک چھوٹی سی جگہ کے سب سے اونچے حصہ پر 37 سال گزار کر شہرت پائی۔
مقدس سمعان عمودی | |
---|---|
سمعان اپنے لاٹھ پر (لووغ)۔ | |
قابل احترام باپ | |
پیدائش | تقریباً 390؟ سس، صوبہ آدانا، ترکی |
وفات | 2 ستمبر 459ء[1][2] بازنطینی سوریہ (وسط حلب اور انطاکیہ) |
قداست | قبل-اجتماع |
تہوار | 1 ستمبر (مشرقی راسخ الاعتقاد کلیسیا) 29 پاشونس (قبطی راسخ الاعتقاد کلیسیا) 5 جنوری (مغربی مسیحیت) 27 جولائی (سریانی راسخ الاعتقاد کلیسیا) |
منسوب خصوصیات | راہب کے لباس میں، اپنی لاٹھ کے اوپر کھڑا ہونا |
یہ اپنے ماں باپ کو چھوڑ کر 27 سال غائب رہا۔ باپ اس کے غم میں مر گیا۔ ماں زندہ تھی، بیٹے کی ولایت کے چرچے جب دور و نزدیک پھیل گے تو اس کو پتہ چلا کہ وہ کہاں ہے ۔ بے چاری اس سے ملنے کے لیے اس کی خانقاہ پر پہنچے ۔ مگر وہاں کسی عورت کو داخلے کی اجازت نہ تھی۔ اس نے لاکھ منت سماجت کی کہ بیٹا یا تو اسے اندر بلا لے یا باہر نکل کر اسے اپنی صورت دکھا دے ۔ مگر اس ’’ولی اللہ‘‘ نے صاف انکار کر دیا۔ تین رات اور تین دن وہ خانقاہ کے دروازے پر پڑی رہی اور آخر کار وہیں لیٹ کر اس نے جان دے دی۔ تب ولی صاحب نکل کر آئے۔ ماں کی لاش پر آنسو بہائے اور اس کی مغفرت کے لیے دعا کی۔[3][4]
حوالہ جات
ترمیم- ↑ "سینٹ سائمن اسٹائیلائٹس"، انسائکلوپیڈیا بریطانیکا
- ↑ "سینٹ سائمن اسٹائیلائٹس"، نیو ایڈونٹ کیتھولک انسائکلوپیڈیا
- ↑ مولانا ابو الاعلی مودودی (21 جولائی 2022)۔ "عیسائی رہبانیت کی اذیت ناک تاریخ"۔ Read Maududi۔ 21 جولائی 2022 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 25 دسمبر 2022
- ↑ "St Simeon Stylites, the Elder"۔ آرتھوڈوکس چرچ اِن امریکہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 18 ستمبر 2021