سموال شریف جو سموال بھی کہلاتا ہے۔
یہ ضلع میرپور آزاد کشمیر کا ایک قصبہ ہے یہ کھڑی شریف سے 6کلومیٹر پہاڑی میں واقع ہے [1]

گاؤں
سموال
ملک آزاد کشمیر
ضلعمیرپور
منطقۂ وقتپی ایس ٹی (UTC+5)

تاریخ ترمیم

یہ مغلیہ دور میں آباد ہوا میاں محمد بخش عارف کھڑی نے یہاں پر تعلیم حاصل کی ان کے استاد حافظ غلام حسین سموالی کا مزار ہے ان کے علاوہ حافظ مقیم شاہ ،حافظ غلام محمد شاہ،حافظ ناصر الدین اور بی بی پاک دامنہ المعروف مصلے والی کے مزارات ہیں۔

بہشتی دروازہ ترمیم

یہاں پر ایک بہشتی دروازہ ہے جواس صورت میں کھلتا ہے ہے کہ 10 محرم الحرام اور بدھ کا دن ہو۔

قدیم مسجد ترمیم

یہاں کی تاریخی جامع مسجد 400 سالہ پرانی ہے۔ اس کے قریبی آباد مقامات میں پنڈی سبروال اور پل منڈا ہے۔[2]

مدرسہ سموال ترمیم

بارہویں صدی ہجری کے وسط میں میں ایک ولی کامل و فاضل بزرگ حافظ محمد مقیم قصبہ سموال میں پیرا شاہ غازی قلندر کی اجازت سے مقیم ہو کر یہ درسگاہ قائم کی تھی حافظ محمد مقیم کے بعد ان کے صاحبزادے حافظ غلام محمود نے یہ ذمہ داری سنبھالی جس وقت میاں محمد بخش سموال میں تشریف لائیں تو اس وقت مدرسہ کے مہتمم حافظ محمد علی تھے ان کی برادر حافظ نور محمد المعروف نورولی اور حافظ نور ولی کے صاحبزادے غلام حسین مدرسین کے فرائض سر انجام دیتے تھے حضرت میاں محمد بخش نے ان سے اکتساب علم کیا[3]

حوالہ جات ترمیم

  1. GeoNames.org
  2. Maps, Weather, and Airports for Samwal, Pakistan
  3. زیارات اولیائے کشمیر، افتخار احمد حافظ قادری، افشاں کالونی راولپنڈی