سمپریتی بھٹاچاریہ

بھارت کے کولکاتا شہر سے تعلق رکھنے والی ایک لڑکی ہے جس نے 2016ء میں ایک ایسے زیرآپ ڈرون کو ایجاد کیا جو سمندروں کی تہ کی نقشہ نگاری کر سکتا ہے او

سمپریتی بھٹاچاریہ (انگریزی: Sampriti Bhattacharya) بھارت کے کولکاتا شہر سے تعلق رکھنے والی ایک لڑکی ہے جس نے 2016ء میں ایک ایسے زیرآپ ڈرون کو ایجاد کیا جو سمندروں کی تہ کی نقشہ نگاری کر سکتا ہے اور گہرے سمندروں میں گھومنے میں مدد کر سکتا ہے جہاں پر جی پی ایس بھی کام نہیں کرتا۔ اس نے اس ایجاد کو ہائیڈروسوارم (Hydroswarm) کا نام دیا ہے۔ اسے پیٹنٹ بھی کیا گیا ہے اور دفاعی شعبے اور تیل کے کاروباریوں کے بیچ اس کے لیے زبردست دلچسپی پائی گئی ہے۔۔[1]

تعلیم

ترمیم

سمپریتی نے کولکاتا کے ساوتھ پائنٹ اسکول میں پڑھی۔ وہ اسی شہر کے سینٹ تھامس کالج سے انجینئری کی ڈگری مکمل کی۔ اس نے اوہائیو اسٹیٹ یونیورسٹی سے ماسٹرز مکمل کیا۔

سمپریتی 1999ء میں کولکاتا سے ریاستہائے متحدہ امریکا کے لیے ماسٹرز کی ڈگری کی تعلیم کے لیے روانہ ہوئی۔ وہ اب وہ میساچوسٹس انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی میں پی ایچ ڈی کر رہی ہے۔ ہائیڈروسوارم (Hydroswarm) کو وہ اپنے تحقیقی مقالے کے حصے کے طور پر ایجاد کر چکی ہے۔[2]

ایجاد کی ضرورت کا سمپریتی کے لفظوں میں بیان

ترمیم
زیرآب آمدورفت کئی سالوں سے ایک حقیقت ہے مگر توسیعی کھوج بین کے لیے آپ کو ایسے نقشوں کی ضرورت پڑتی ہے جو باریک بیں ہوں، جیسے کہ، مثال کے طور، گوگل نقشے۔ یہ وہ جگہ ہے جہاں میرے ڈرون کی اپنی افادیت ہے۔ یہ ایک سمندر کا نقشہ، اس کی تہ پر بیٹھتے ہوئے بنا سکتا ہے، اور آپ باریک سے باریک اشیا تک پہنچ سکتے ہیں، جاندار یا بے جان۔ آپ کی مدد سے زیر آب آلودگی کا بھی نقشہ اتار سکتے ہیں۔[2]

اعزاز

ترمیم

فوربز نے سمپریتی بھٹاچاریہ کو 30 سب سے طاقتور دنیا کے جوان تبدیلی کے محرکین (30 most powerful young change agents of the world) میں سے ایک شمار کیا ہے۔[2]

حوالہ جات

ترمیم
  1. "سمپریتی بھٹاچاریہ کا مختصر تعارف"۔ 29 اکتوبر 2020 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 10 اپریل 2017 
  2. ^ ا ب پ کولکاتا کی لڑکی زیر آب ڈرون تیار کر چکی ہے