سمیت خلیہ
سمیتِ خلیہ (cytotoxicity)، جیسا کہ نام سے ظاہر ہے کہ ایسی سُمِّت کو کہا جاتا ہے جو خلیات پر اثر انداز ہوتی ہو؛ یہاں سمیت کا لفظ سم (toxin) سے بنا ہے جس کے معنی toxicity کے ہوتے ہیں اور اسے میم پر زیر و تشدید کے ساتھ sumaiyat پڑھا جاتا ہے۔ یعنی یوں کہ سکتے ہیں کہ خلیات کے ليے زہریلی اثر کو سمیت خلیہ کہتے ہیں۔ اس کی ایک عمدہ مثال مدافعتی نظام کے متعدد خلیات سے افراز ہونے والے ایسے کیمیائی مادوں (جیسے عامل نخر الورم وغیرہ) کی ہے جو جسم کے ليے ضررساں خلیات، جراثیم اور سرطانی خلیات وغیرہ کے ليے زہر ثابت ہوتے ہیں اور ان کا قلع و قمع کرنے کا کام انجام دیتے ہیں۔ ایسے سمی یا toxic مرکبات کو جو سمیت خلیہ کی صفت کے حامل ہوں، سم الخلیہ (cytotoxic) کہا جاتا ہے اور ان کی جمع سموم الخلیہ یا سموم الخلیات کی جاتی ہے۔