سوائی مادھوپور ضلع سوائی مادھوپور ، راجستھان، بھارت کا ایک شہر اور میونسپل کارپوریشن ہے۔ یہ راجستھان کے ضلع سوائی مادھوپور کا ایک انتظامی مرکز بھی ہے اور یہ بھرت پور کمنشنریٹ کے تحت آتا ہے۔ [1] سوائی مادھوپور کے نزدیک رنتھمبور نیشنل پارک ہے جس سوائی مادھوپور ریلوے اسٹیشن سے 7 کلومیٹر کی مسافت پر واقع ہے۔ یہ ایک یونیسکو عالمی ثقافتی ورثہ ہے۔

محل وقوع

ترمیم

سوائی مادھوپور صوبہ راجستھان کے جنوب مشرق میں واقع ہے۔ اس کا محل وقوع وندھیہ سلسلہ کوہ کا جنوبی ایکسٹینشن ہے۔ [2] یہ شہر جے پور سے تقریباً 121 کلومیٹر (75 میل) کی مسافت پر آباد ہے۔ [3] شہر کے جنوب میں بناس ندی ہے۔ [4] شہر کے مشرق میں پربتی ندی کے آس پاس صوبہ مدھیہ پردیش میں واقع کونو پناہ گاہ جنگلی حیات ہے۔

تاریخ

ترمیم

سوائی مادھوپور کو ایک منظم شہر کے طور پر جے پور کے مہاجاراجا مادھو سنگھ اول (1751–1768) نے بسایا تھا۔ [5] اس کی تعمیر کا کام 19 جنوری 176#ء کو شروع ہوا اور سوائی مادھوپور اس دن کے یوم تعمیر کے طور پر مناتا ہے۔

حوالہ جات

ترمیم
  1. Abram D.The Rough Guide to India Rough Guides, 2003. p. 178. آئی ایس بی این 1843530899
  2. Hironi K. Landuse Planning and Geomorphology: A Study of Sawai Madhopur Concept Publishing Company, 1991. p12 and 17. آئی ایس بی این 8170223504
  3. Jaipur to Sawai Madhopur Make my trip website, route planner. Accessed 30 ستمبر 2017
  4. Jain S. K. et al Hydrology and Water Resources of India Springer Science & Business Media, 2007. p. 353 آئی ایس بی این 1402051808
  5. Taknet D. Jaipur: Gem of India IntegralDMS, 2016. آئی ایس بی این 1942322054