سوبھیتا ڈھلی پالا (پیدائش: 31 مئی 1993ء) ایک بھارتی اداکارہ اور ماڈل ہیں جو بنیادی طور پر ہندی زبان کی فلموں میں کام کرتی ہیں۔ سوبھیتا فیمینا مس انڈیا 2013ء مقابلے میں دوسرے نمبر پر رہیں اور مس ارتھ 2013ء مقابلے میں اپنے ملک کی نمائندگی کی۔ سوبھیتا نےانوراگ کشیپ کی سنسنی اور ایکشن سے بھرپور فلم رمن راگھو 2.0 (2016ء) سے فلمی کیریئر کا آغاز کیا تھا اور وہ تیلگو جاسوس فلم گوڈاچاری (2018ء) اور ایمیزون ویڈیو ڈراما سیریز میڈ ان ہیون (2019ء) میں اداکاری کر چکی ہیں۔

ابتدائی زندگی اور تعلیم ترمیم

سوبھیتا 31 مئی 1993ء کوآندھرا پردیش بھارت میں تیلگو برہمن خاندان میں ہوئی [1] ۔ ان کی پرورش وساکھاپٹنم وشاکھاپٹنممیں ہوئی۔ [2] وہ فلموں میں کام کے حصول اور ممبئی یونیورسٹی کے کالج آف کامرس اینڈ اکنامکس میں مزید تعلیم حاصل کرنے کے لیے وساکھاپٹنم سے ممبئی چلی گئیں۔ وہ بھرت ناتیم اور کوچی پوڑی میں تربیت یافتہ کلاسیکی رقاصہ بھی ہیں۔ [3]

پیشہ ورانہ زندگی ترمیم

فیمینا مس انڈیا جنوب (فیمینا مس انڈیا کا علاقائی مقابلہ) 2013ء جیتنے کے بعد، انھوں نے مس اسٹائلش ہیئر، مس ایڈونچرس اور مس فیشن آئیکن، مس ٹیلنٹ، مس ڈیجیٹل ڈیوا اعزازات بھی جیتے۔ اس کے بعد ، انھیں فیمینا مس انڈیا 2013ء قرار دیا گیا۔ وہ کنگ فشر کیلنڈر 2014ء میں بھی جلوہ گر ہوئیں۔ انھوں نے اپنے فلم کیریئر کی شروعات انوراگ کیشپ کی فلم رامن راگھو 2 کے ساتھ سال 2016ء میں کی [4] اور جولائی 2016ء میں کیشپ کی پروڈکشن کمپنی فینٹم فلمز کے ساتھ تین فلموں کا معاہدہ بھی کر لیا۔ [5] [6]

کنیز فلم فیسٹیول 2016ء میں فلم کا پریمیئر ہوا ، جہاں انھیں ناقدین نے بہترین معاون کارکردگی کے لیے نامزد کیا۔ اگست 2016ء کے اوائل میں ، انھوں نے دو فلموں ، کالاکانڈی (اکشت ورما  بطور ہدایت کار) اور شیف (راجا مینن بطور ہدایتکار) میں سیف علی خان کے مقابل مرکزی کردار ادا کیا۔ [7] [8] 2018ء میں ، سوبھیتا اپنی پہلی تیلگو فلم گڈاچاری میں نظر آئیں۔ [9] اس نے ایمیزون پرائم سیریز "میڈ ان ہیون"  میں بھی اداکاری کے جوہر دکھائے۔ [10] 2019ء میں نیٹ فلکس کی ایک سیریز میں کام کیا جو ناول پر مبنی ہے۔ [11]

2019ء میں تیلگو سینما کے لیے موہن داس کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم "موتھن" میں کام کیا۔ [12] [13]

بیرونی روابط ترمیم

حوالہ جات ترمیم

  1. "embody the spirit of Vizag: Sobhita Dhulipala"۔ 22 مارچ 2020 میں "I اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 22 دسمبر 2021 
  2. "Dhulipala's journey: From Vizag to Bollywood"۔ 22 مارچ 2020 میں "Sobhita اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 30 دسمبر 2021 
  3. "I want to try everything, says Raman Raghav 2.0 actor Sobhita Dhulipala"۔ 26 June 2016 
  4. "Sobhita’s "dream debut in 'Raman Raghav 2.0'"۔ اخذ شدہ بتاریخ 03 جنوری 2020 
  5. "Anurag "Kashyap's faith in me valuable: Sobhita Dhulipala"۔ 3 September 2016 
  6. "Raman Raghav 2.0 actor Sobhita Dhulipala and Phantom Films sign three-film deal"۔ India Today (بزبان انگریزی)۔ 13 July 2016۔ اخذ شدہ بتاریخ 16 ستمبر 2019 
  7. V Lakshmi (28 January 2017)۔ "Sobhita Dhulipala bags her next Bollywood project - Times of India"۔ The Times of India (بزبان انگریزی)۔ اخذ شدہ بتاریخ 03 فروری 2021 
  8. Natasha Coutinho (19 November 2016)۔ "Saif's finally found his close buddy"۔ Mumbai Mirror (بزبان انگریزی)۔ اخذ شدہ بتاریخ 03 فروری 2021 
  9. Suresh Kavirayani (4 September 2016)۔ "Sobhita Dhulipala all set for a T'town debut"۔ Deccan Chronicle (بزبان انگریزی)۔ اخذ شدہ بتاریخ 03 فروری 2021 
  10. Indo-Asian News Service New DelhiApril 4، Indo-Asian News Service New April 4، Indo-Asian News Service New Ist۔ "Made In Heaven's Sobhita Dhulipala aka Tara becomes breakout star of IMDb"۔ India Today (بزبان انگریزی)۔ اخذ شدہ بتاریخ 19 اپریل 2019 
  11. Shweta Keshri (25 September 2019)۔ "Sobhita Dhulipala on Bard of Blood: Did not know my name was changed from Isha Khan to Khanna"۔ India Today (بزبان انگریزی)۔ اخذ شدہ بتاریخ 06 اکتوبر 2019 
  12. "TIFF 2019: Anurag Kashyap, Nivin Pauly, Sobhita Dhulipala attend world premiere of Moothon- Entertainment News, Firstpost"۔ Firstpost (بزبان انگریزی)۔ 12 September 2019۔ اخذ شدہ بتاریخ 18 ستمبر 2019 
  13. "Was blown away by 'Moothon' script: Sobhita Dhulipala"۔ The New Indian Express۔ 19 August 2019۔ اخذ شدہ بتاریخ 18 ستمبر 2019 

بیرونی روابط ترمیم