سوہنی دھرتی ایک اردو ملی نغمہ ہے۔ اس معروف ملی نغمے کے خالق مسرور انور ہیں۔

نغمہ ترمیم

سوہنی دھرتی سوہنی دھرتی
اللہ رکھے
قدم قدم آباد
قدم قدم آباد تجھے
سوہنی دھرتی سوہنی دھرتی
اللہ رکھے
تیرا ہر اک ذرہ ہم کو اپنی جان سے پیارا
تیرے دم سے شان ہماری تجھ سے نام ہمارا
جب تک ہے یہ دنیا باقی ہم دیکھیں آزاد تجھے
سوہنی دھرتی سوہنی دھرتی
اللہ رکھے
قدم قدم آباد
قدم قدم آباد تجھے
قدم قدم آباد تجھے
دھڑکن دھڑکن پیار ہے تیرا
قدم قدم پر گیت رے
دھڑکن دھڑکن پیار ہے تیرا
قدم قدم پر گیت رے
بستی بستی تیرا چرچا نگر نگر اے میت رے
جب تک ہے یہ دنیا باقی ہم دیکھیں آزاد تجھے
سوہنی دھرتی سوہنی دھرتی
اللہ رکھے
قدم قدم آباد
قدم قدم آباد تجھے
قدم قدم آباد تجھے
سوہنی دھرتی اللہ رکھے
تیری پیاری سج دھج کی ہم اتنی شان بڑھائیں
آنے والی نسلیں تیری عظمت کے گن گائیں
جب تک ہے یہ دنیا باقی ہم دیکھیں آزاد تجھے
سوہنی دھرتی سوہنی دھرتی
اللہ رکھے
قدم قدم آباد
قدم قدم آباد تجھے
قدم قدم آباد تجھے

متعلقہ مضامین ترمیم

  یہ ایک نامکمل مضمون ہے۔ آپ اس میں اضافہ کر کے ویکیپیڈیا کی مدد کر سکتے ہیں۔