سپر ماریو برادرز 1985 میں جاری ہوا پلیٹ فارم ویڈیو گیم ہے۔ یہ سپر ماریو برادرز سیریز کا پہلا گیم ہے۔ سپر ماریو برادرز میں، کھلاڑی ماریو کنٹرول سنبھالتا ہے جو اپنے دشمن باؤزر سے شہزادی ٹوڈ اسٹول (شہزادی پیچ) کو بچانے کے لیے مشروم سلطنت کا سفر کرتا ہے۔ یہ دو کھلاڑی بھی کھیل سکتے ہیں دوسرا کھلاڑی ماریو کے بھائی لویجی کا کنٹرول سنبھالتا ہے۔

سپر ماریو برادرز دنیا کا انتہائی بااثر اور مقبول ترین ویڈیو گیم شمار کیا جاتا ہے، 2005 میں، IGN کے سروے میں اسے ہروقت کا سب سے عظیم ویڈیو گیم اور سب سے زیادہ فروخت یا ڈاؤن لوڈ ہونے والا اور تقریباً تین دہائیوں سے مقبول ویڈیو گیم قرار دیا گیا ہے۔ 2010ء میں برطانیہ کی مارکیٹ ریسرچ کمپنی ’ون پول‘ کے تحت کروائے گئے سروے میں ماریو بروز کو اب تک کا سب سے بہترین وڈیو گیم قراردیا گیا۔ گیمز کھیلنے والے2ہزار افراد سے کرائے گئے۔ اس پول میں 1985میں متعارف کروایا جانے والے مقبول گیم سپر ماریو برادرز نے پہلی پوزیشن حاصل کی۔ رنگین مشروم سلطنت پر بنائے گئے اس شاندار اینیمیٹڈ گیم کی اب تک 40 ملین کاپیاں فروخت کی جاچکی ہیں۔ ٹاپ20گیمز کی فہرست میں دوسرے نمبر پر 1980میں متعارف کروایا گیا پیک مین اور تیسرے نمبر پر ٹیٹرس کو سب سے زیادہ ووٹ حاصل ہوئے۔[1][2]

حوالہ جات

ترمیم
  1. "'میریو برادرز' اب تک کا سب سے بہترین وڈیو گیم قرار"۔ روزنامہ جنگ۔ اتوار 29 اگست 2010ء {{حوالہ خبر}}: تحقق من التاريخ في: |date= (معاونتاس حوالہ میں نامعلوم یا خالی پیرامیٹر موجود ہے: |pmd= (معاونت)، والوسيط غير المعروف |seperator= تم تجاهله (معاونت)
  2. "ماریو بروز بہترین ویڈیو گیم قرار"۔ اردو پوائنٹ۔ اتوار 29 اگست 2010ء {{حوالہ خبر}}: تحقق من التاريخ في: |date= (معاونتاس حوالہ میں نامعلوم یا خالی پیرامیٹر موجود ہے: |pmd= (معاونت)، والوسيط غير المعروف |seperator= تم تجاهله (معاونت)