سخوئی سو-35
(سکھوئ 35 سے رجوع مکرر)
سخوئی سو-35 روس کے طیارہ ساز ادارے سخوئی کا تیار کردہ ایک لڑاکا طیارہ ہے۔ یہ 4+ نسل کا ایک طویل فاصلی، کثیر الاعمالی لڑاکا طیارہ ہے۔ یکساں خصوصیات اور اجزائے ترکیبی کے باعث سخوئی سو-35 بھارت کے لیے تیار کیے گئے سخوئی سو-30 سے قریبی مماثلت رکھتا ہے۔ سو-35 روس کی فضائیہ میں انتہائی قلیل تعداد میں شامل ہیں جو 2008ء کے مطابق صرف 12 ہیں۔
| ||||
---|---|---|---|---|
نوع | سخوئی سو-27 ، بمبار جنگی طیارہ ، لینڈ بیسڈ ملٹی رول کمبیٹ ایئرکرافٹ | |||
ملک | سوویت اتحاد | |||
صانع | سخوئی | |||
انجن | ساٹرون اےایل-31 | |||
نمونہ ساز | میخائل سیمونوف | |||
معلومات | ||||
آغاز خدمات | 12 فروری 2014 | |||
پہلی پرواز | 19 فروری 2008 | |||
صارفین | ||||
لمبائی | 21.9 میٹر | |||
بلندی | 5.90 میٹر | |||
درستی - ترمیم |
سخوئی سو-35 ایک پائلٹ کی گنجائش رکھتا ہے۔ یہ 1 ضرب 30 کی Gsh-30 خود کار گن کے علاوہ فضاء ے س فضاء میں مار کرنے والے آر-77، آر-73 اور آر-27 میزائل اور فضا سے زمین پر مار کرنے والے کے ایچ-31، کے ایچ-15، کے ایچ-25 ایم ایل اور دیگر میزائل استعمال کرتا ہے۔ ہے۔
سخوئی سو-35 دو بہت جدید ریڈار کا بھی حامل ہے جس کی مدد سے دوسرے طیاروں کو تلاش کر سکتا ہے۔ یہ طیارہ زیادہ سے زیادہ 2.5 ماک کی رفتار سے اڑ سکتا ہے۔
ویکی ذخائر پر سخوئی سو-35 سے متعلق سمعی و بصری مواد ملاحظہ کریں۔ |