سہگل آباد (انگریزی: Sahgalabad) پرانا نام کھوتیاںپاکستان کا ایک رہائشی علاقہ جو پنجاب، پاکستان میں واقع ہے۔[1](سہگل آباد)۔ (ضلع چکوال کی یونین کونسل نمبر -11ہے)۔[2] اس قصبے کا قدیم نام "کھوتھیاں" ہے۔ جاٹ، کاظمی سادات، راجا، منہاس اور دیگر ذاتیں اس گاؤں کی قدیم رہائشی ہیں۔ تعلیم کی شرح 90 فیصد ہے۔ لڑکوں کے لیے ایک پرائمری اسکول اور ایک ہائر سکینڈری اسکول ہے جبکہ لڑکیوں کے لیے بھی ہائی اسکول موجود ہے۔ لڑکوں کا ہائی اسکول پاکستان کے معروف تاجر سہگل خاندان نے بنوایا تھا۔ قصبے کے لوگوں کی اکثریت زراعت سے منسلک ہے۔ جبکہ ایک قابل ذکر تعداد فوج میں بھی شامل ہے۔ یونین کونسل کھوتھیاں، ربال، سرکال مائر اور بڈیال گھنوال،چک کھارک، کھیوال، گھوکل اور موہڑہ گجراں پر مشتمل ہے، قصبے کی کل آبادی 5ہزار نفوس سے زائد ہے۔

سہگل آباد
ملک پاکستان
پاکستان کی انتظامی تقسیمپنجاب، پاکستان
منطقۂ وقتپاکستان کا معیاری وقت (UTC+5)

مزید دیکھیے

ترمیم

حوالہ جات

ترمیم
  1. انگریزی ویکیپیڈیا کے مشارکین۔ "Sahgalabad"
  2. https://lgcd.punjab.gov.pk/system/files/UCDCChakwal.pdf