ڈاکٹر سید احتشام احمد ندوی عربی زبان و ادب کے استاذ اور حکومت ہند کے صدر جمہوریہ ایوارڈ یافتہ ہیں، [1]  انھوں نے دار العلوم ندوۃ العلماء سے تعلیم حاصل کرنے کے بعد علی گڑھ مسلم یونیورسٹی سے ایم اے کیا اور کالیکٹ یونیورسٹی میں استاذ و صدر شعبہ عربی رہے۔ 1992ء میں ان کو عربی زبان و ادب کی خدمات کے سلسلہ میں صدر جمہوریہ ایوارڈ ملا۔

ابتدائی زندگی اور تعلیم

ترمیم

ان کی ولادت بھارت کے صوبہ اتر پردیش کے ضلع امیٹھی  کے ایک گاؤں مخدوم پور میں ہوئی۔[2] 

تدریس اور دیگر امور

ترمیم

انھوں نے دار العلوم ندوۃ العلماء سے عالمیت اور علی گڑھ مسلم یونیورسٹی سے عربی زبان و ادب میں ایم۔ اے۔ اور پی ایچ ڈی کی۔ اس کے بعد کالیکٹ یونیورسٹی میں استاذ و صدر شعبہ عربی کی خدمات انجام دیں۔

تصانیف

ترمیم

انھوں نے عربی زبان و ادب اور تنقید کے موضوع پر متعدد کتابیں تصنیف کی ہیں، جن میں سے چند یہ ہیں:

  • جدید عربی ادب کا ارتقا
  • عربی شاعری کے جدید رجحانات[3]

اعزاز

ترمیم

1992ء میں ان کو عربی زبان و ادب کی خدمات کے سلسلہ میں حکومت ہند کا صدر جمہوریہ ایوارڈ ملا۔[1]

حوالہ جات

ترمیم
  1. ^ ا ب شعبہ عربی، کالیکٹ یونیورسٹی آرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ universityofcalicut.info (Error: unknown archive URL)۔ اخذ کردہ بتاریخ 8 اکتوبر 2016ء۔
  2. ڈاکٹر Shamshul الحق علوی http://www.alvishams.com/ آرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ alvishams.com (Error: unknown archive URL)
  3. ریختہ ڈاٹ آرگ پر سید احتشام احمد ندوی کی کتابیں۔ اخذ کردہ بتاریخ 8 اکتوبر 2016ء۔