سید اولاد حیدر (فوق بلگرامی)

علامہ سید اولاد حیدر (فوق بلگرامی) ، ہندوستان کے ایک مشہور شیعہ عالم دین، ادیب اور مذہبی مصنف تھے ـ

قصبہ بلگرام ضلع ہردوئی کے رہنے والے تھے ـ

علامہ شیخ آقا بزرگ تہرانی کی نگاہ میں ترمیم

علامہ شیخ آقا بزرگ تہرانی نے آپ کی تعریف ان الفاظ میں کی ہے :

”عالم ادیب و مصنف مکثر“

آپ عالم بھی تھے اور ادیب بھی نیز ایک کثیر التصانیف مصنف تھے ـ [1]

تالیفات ترمیم

شیخ آقا بزرگ تہرانی نے آپ کی مندرجہ ذیل کتابوں کا تذکرہ کیا ہے :

1: اسوۃ الرسول (تاریخ اور سیرت رسول اکرم پر مشتمل، تین جلدوں میں)

2: سراج المبین فی تاریخ امیر المؤمنین (حضرت علی کی سوانح حیات)

3: الزہراء (حضرت فاطمہ زہرا کی سوانح حیات)

4: سرو چمن در تاریخ حسن (امام حسن کی سوانح حیات)

5: ذبح عظیم (امام حسین کی سوانح حیات)

6: صحیفۃ العابدین (امام زین العابدین کی سوانح حیات)

7: المآثر الباقریہ (امام محمد باقر کی سوانح حیات)

8: الآثار الجعفریہ (امام جعفر صادق کی سوانح حیات)

9: العلوم الکاظمیہ (امام موسی کاظم کی سوانح حیات)

10: التحفۃ الرضویہ (امام علی رضا کی سوانح حیات)

11: تحفۃ المتقین (امام محمد تقی کی سوانح حیات)

12: سیرۃ النقی (امام علی نقی کی سوانح حیات)

13: سیرۃ العسکری (امام حسن عسکری کی سوانح حیات)

14: الدر المقصود فی حال الامام الموعود (امام مہدی کی سوانح حیات)

15: جاحظ کی کتاب المحاسن و الاضداد کا اردو میں ترجمہ [1]

واضح رہے کہ یہ تمام کتابیں اردو زبان میں ہیں ـ

وفات ترمیم

تقسیم ہند و پاکستان کے بعد آپ پاکستان چلے گئے تھے اور وہیں آپ کی وفات ہوئی ـ

مصادر و مآخذ ترمیم

حوالہ جات ترمیم

  1. ^ ا ب نقباء البشر فی القرن الرابع عشر، ج: 1، ص: 184