سید خالد حسن شاہ
صاحبزادہ سید خالد حسن شاہ چن پیر مشائخ آلو مہار سے تعلق رکھتے ہیں۔[1]
سید خالد حسن شاہ | |
---|---|
پیر سید صاحبزادہ خالد حسن شاہ کا مزار اقدس
| |
معلومات شخصیت | |
پیدائش | 1934 آلو مہار |
وفات | 13 اکتوبر 1991 آلو مہار |
شہریت | ![]() |
مذہب | اسلام |
والد | سید فیض الحسن شاہ |
درستی - ترمیم ![]() |
ولادت
ترمیمپیر سید خالد حسن شاہ بہت ہی برگزیدہ ہستی اور بلند مرتبت شخصیت تھے۔ ایک اسلامی مذہبی رہنما اور جدید نقشبندی تصوف کے علمبردار تھے۔ آپ پیر سید فیض الحسن شاہ کے بڑے صاحبزادے تھے۔
تعلیم
ترمیمآپ نے دن کے وقت مرے کالج میں علم حاصل کیا اور شام کو آپ نے مقامی مکتب میں اسلام کا مطالعہ کیا، جہاں آپ نے اسلامی قانون، فقہ، حدیث اور قرآنی تفسیر کی بنیادی باتیں سیکھیں۔ آپ نے مرے کالج سیالکوٹ سے بی اے امتیازی حثیت سے پاس کیا۔ انھوں نے اپنی ابتدائی تعلیم اور اردو کے اسباق اپنے والد سے حاصل کیے، منطق اور فلسفہ اپنے دادا سے حاصل کیا۔
فرائض منصبی
ترمیمانھوں نے پورے پاکستان میں لیکچر دیے اور پاکستان میں اسلامی قانون کے قیام کے لیے جدوجہد کی۔ انھوں نے 1984 میں اپنے والد کی نشست بطور مباحثہ سنبھالی اور آٹھ سال تک کام کیا۔ انھوں نے مجلس تحفظ ختم نبوت میں شمولیت اختیار کی اور تحریک احمدیہ کے خلاف احتجاج کی قیادت کی۔[2]
وفات
ترمیمان کا انتقال 1991 میں گوجرانوالہ میں ہوا، نماز جنازہ گوجرانوالہ اور آلو مہار شریف میں ادا کی گئی۔ اور الو مہار میں اپنے والد کے پہلو میں دفن ہوئے۔
اولاد امجد
ترمیمان کا ایک بیٹا اور دو بیٹیاں ہیں۔ ان کے صاحبزادے پیر صاحبزادہ سید مرتضیٰ امین ایک بلند پایہ خطیب اور محقق ہیں جو دنیا کے مختلف حصوں میں لیکچر دیتے ہیں اور آباواجداد کے مشن پر گامژن ہیں