سید فیض الحسن شاہ
سید فیض الحسن شاہ | |
---|---|
معلومات شخصیت | |
تاریخ پیدائش | 1911 |
تاریخ وفات | 22 فروری 1984ء |
مذہب | اسلام |
عملی زندگی | |
مادر علمی | مرے کالج سیالکوٹ |
ترمیم ![]() |
صاحبزادہ سید فیض الحسن شاہ خطیب الاسلام مشائخ آلو مہار سے تعلق رکھتے ہیں۔
ولادتترميم
سید فیض الحسن کی پیدائش 1911ء میں آلو مہار میں ہوئی ان کے والد کا نام سید محمد حسین شاہ ہے۔
تعلیم و تربیتترميم
دینی علوم آستانہ امینیہ آلو مہار کے جید اساتذہ عبد المجید سنبھلی مولانا لطف اللہ کیرت پوری سے حاصل کی۔ علوم عصری سینئر ماڈل ہائی اسکول لاہور اور اسلامیہ کالج لاہور اور مرے کالج سیالکوٹ سے مکمل کی۔
سجادہ نشینترميم
21 اکتوبر 1933ء کو سجادہ نشین بنے اسی روز شمس الہند خواجہ چنن دین کا اور قطب الکونین سید محمد حسین کا چہلم بھی تھا۔
عملی سیاستترميم
تحریک پاکستا ن،ختم نبوت، شدھی تحریک، مسجد شہید گنج تحریک اور ناشر راجپال کے خلاف تحریک میں بھرپور حصہ لیا اور اس پر قید و بند کی صعوبتیں برداشت کیں۔
وفاتترميم
20 جمادی الاول 1404ھ بمطابق 23 فروری 1984ء کو وفات پا گئے۔[1]
حوالہ جاتترميم
- ↑ تذکرہ مشائخ آلو مہار شریف، سعید احمد مجددی، صفحہ: 528، مطبوعہ: تنظیم الاسلام پبلیکیشنز گوجرانوالہ