مر دِ قلندر سید رسول شاہ خاکی جو قلندر شاہ خاکی سے مشہور ہیں

اعجاز ہادی سید رسول شاہ خاکی کا اسم گرامی دادا حضور نے غلام رسول اور والد محترم نے رسول شاہ اور والدہ محترمہ نے منور شاہ رکھا۔

ولادت

ترمیم

سید رسول شاہ خاکی 9 رمضان المبارک بروز پیربوقت ظہر بمقام سرینگر کے علاقہ لولاپ (وادی جنت نظر کشمیر) میں پیدا ہوئے ۔

پاکستان

ترمیم

ہندوستان اور پاکستان کے مختلف علاقوں میں قیام کے دوران اولیائے کرام سے ملاقات کے بعد آپ لاہور سے چکوال کے ایک گاؤں ڈھوڈہ لائے۔ ڈھوڈہ شریف میں قیام کیا۔ڈھوڈہ سے کلرکہار اور پھر مرید چکوال تشریف لے آئے ۔

مرید جائے قیام

ترمیم

یہاں آپ کی ملاقات ایک بزرگ اکبر شاہ سے ہوئی جو آپ کو اپنے گھر لے گئے۔ یہاں دو ہفتہ قیام کے بعد آپ واپس ڈھوڈاپہنچ گئے۔ آپ کو اکبر شاہ کی وفات کا اشارہ ملا اور آپ پھر واپس مرید آنا پڑا۔ یہاں کچھ روز بسر کرنے کے بعد آپ راولپنڈی تشریف لے گئے۔ مگر جلد ہی مرید کے ایک رہائشی غلام علی کی درخواست پر واپس مُرید آ گئے۔ غلام علی کے پاس دو حویلیا ں تھیں اس نے ایک مستقل طور پر آپ کو دے دی۔ یہا ں اطراف واکناف کے لو گ آپ کی خدمت میں حاضر ہوئے اور منہ مانگی مرادیں لے کر واپس جاتے۔

مخدوم پور

ترمیم

آپ نے اپنی جائے قیام اس جگہ کو بنایا جسے آج مخدوم پور کے نام سے پکارا جاتا ہے۔ جو ایک شخص نے بغیرمعاوضہ کے چھ کنال جگہ عطیہ کردی۔ اس جگہ کانا م مخدوم پور شریف رکھا۔ اور یہا ں بیٹھ کر اعجاز ہادی سید رسول شاہ خاکی نے عبادت و ریا ضت، مجاہد و مذاکرہ۔ اوراد و وظائف، نوافل، فرائض دنیا وعدہ دینوی اورمخلوق خدا کی بہتری کے لیے خلوص و برکات کا سلسلہ شروع کیا۔ یہ آخری منزل تھی جس کا تعین قدرت نے بہت پہلے کر دیا تھا۔

تصنیفات

ترمیم
  • کشکولِ قلندریہ
  • اسرارِ اموزِ طریقیت
  • مجموعہ اور ادمعہ دلائل الخیرات * نسبتِ رسولی
  • مسائلِ شریعت * مصباح الھدایت
  • اعجازِ ھادی * حزب البحر * رموزِ حقیقت* دعائے سیفی[1]

وفات

ترمیم

حوالہ جات

ترمیم
  1. تذکرہ خاکی۔ سید محمودالحسن شاہ خاکی