سید شبیر شاہ حافظ آبادی
سید شبیر حسین شاہ حافظ آبادی دُنیائے خطابت کے عظیم خطیب جو حافظ آبادی کے لقب سے شہرت رکھتے ہیں۔
ولادت
ترمیمپیر سید شبیر حسین شاہ حافظ آبادی 6جنوری 1948ء کو گوجرانوالہ کے قصبہ منڈیالہ تیگہ میں سید نواب علی شاہ کے ہاں پیدا ہوئے۔
تعلیم
ترمیماسکول کی ابتدائی تعلیم کے بعد دارالعلوم سراج العلوم گوجرانوالہ میں داخل ہوئے۔ جس کے بعد جامعہ محمدیہ رضویہ بھکھی شریف سے درس نظامی کی تکمیل کی تکمیل کے بعد خطابت کا باقاعدہ آغاز 1967ءمیں گوجرانوالہ شہر سے کیا۔ پھر 1972ءمیں حافظ آباد تشریف لے آئے، جہاں آپ نے مرکزی جامع الفاروق سے خطابت کا آغاز کیا۔
سیاسی سفر
ترمیمشبیر حسین شاہؒ نے 1974ءکی تحریک ختم نبوت اور 1977ءکی تحریک نظام مصطفے میں بھی مجاہدانہ کردار ادا کیا۔ مجلس تاجدار ختم نبوت پاکستان کے مرکزی امیر اور جمعیت علمائے پاکستان کے سینئر نائب صدر رہے۔ 1972ء جے یو پی سے وابستہ چلے آ رہے تھے، لیکن آپ نے 1988 میں پہلی بار حافظ آباد کے حلقہ پی پی 79سے پاکستان عوامی اتحاد کے ٹکٹ پر الیکشن لڑا۔ اس کے بعد نے 2بار جے یو پی کے کوٹے سے مسلم لیگ (ن) کے ٹکٹ پر شیر کے نشان کے ساتھ الیکشن لڑے۔
دینی خدمات
ترمیماشاعت اسلام کے سلسلہ میں امریکا، یورپ اور مشرق وسطی سمیت درجنوں ممالک کے تبلیغی دورے کیے۔ جہاں آپ کی تبلیغ سے متاثر ہو کر کثیر تعداد میں غیر مسلم حلقہ بگوش اسلام ہوئے۔ امریکا میں کئی بار آپنے عید میلاد النبی کے جلوس کی قیادت کی۔ ایک بار امریکا کی ریاست نیو جرسی میں وہاں کے میئر نے آپؒ کی شخصیت اور فن خطابت سے متاثر ہو کر آپؒ کو Key of New Jersy Cityاور تعریفی سرٹیفکیٹ سے نوازا۔
وفات
ترمیم6اکتوبر 2010ء کو وفات پا گئے 7اکتوبر کو نماز عصر سے قبل مرکزی جامع الفاروق میں تدفین کی گئی۔[1]