نواب شاہ سندھ کے نامورسیاسی شخصیت سید شفقت حسین شاہ سید نذر شاہ کے فرزند ہیں۔

alt text
alt text

قدیم دور میں حضرت خواجہ ولی مودودی چشتی کی اولاد میں سے کچھ سادات( کرانی کوئٹہ بلوچستان )سے ہجرت کرکے سندھ منتقل ہوئے۔ جن میں سید شفقت حسین شاہ کے اجداد بھی شامل تھے۔ان کے جد ابجد سید بہادر شاہ ولد سید فیض اللہ شاہ : انکا دور حیات تقریباً ً ( 1735 ء) تھا، سید بہادر شاہ کے دو بیٹے تھے جن کے نام سید یعقوب شاہ اول اور سید نذرشاہ اول تھے، سید شفقت حسین شاہ ولد سید نذر شاہ دوم سید نذر شاہ اول کی اولاد میں سے ہیں سید نظر شاہ اول کا دور حیات (1778) ء) تھا۔

سید شفقت حسین شاہ PS- 23 سے 28 فروری 1985ء تا 30 مئی 1988ء تک سندھ اسمبلی کے رکن رہے، گیارویں قومی اسمبلی کی مدت 15 - فروری - 1997 سے 20 - دسمبر - 1999 تک رہی۔ فروری 1997ء کو NA-160- نواب شاہ سے (PML-N) کی نشست سے 37951 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے، PML(N) کی ٹکٹ پر آصف علی ذرداری کی بہن PPP کے فریال تالپور کو ہرا کر کامیابی حاصل کی۔سید شفقت حسین شاہ سند ھ سید ایسوسی ایشن کے لائف ممبر بھی ہیں۔ یہ خاندان کئی پشتوں سے سندھ کی سیاست میں اہم مقام پر ہیں۔

متعلقہ مضامین ترمیم

حوالہ جات ترمیم

شجرہ سادات کرانی کوئٹہ بلوچستان

الیکشن لسٹس