سید خیر شاہ
سید خیر شاہ ، ضلع نواب شاہ سندھ کے نامور سیاسی شخصیت تھے۔ سید خیر شاہ سید امام علی شاہ کے فرزند ہیں۔
قدیم دور میں حضرت خواجہ ولی مودودی چشتی کی اولاد (سادات کرانی کوئٹہ بلوچستان) میں سے کچھ گھرانے ہجرت کرکے سندھ منتقل ہوئے۔ جن میں سید خیر شاہ کے اجداد بھی شامل تھے۔ سید خیرشاہ کے جد ابجد سید بہادر شاہ ولد سید فیض اللہ شاہ ( 1735 ء) تھے۔ سید بہادر شاہ کے دو بیٹے تھے جن کے نام سید یعقوب شاہ اول اور سید نذرشاہ اول تھے، سید خیر شاہ سید نظر شاہ اول کی اولاد میں سے تھے۔ سید نظر شاہ اول کا دور حیات (1778) ء) تھا۔
سید خیر شاہ مقیم (نواب شاہ) نے 3 اگست 1937ء کو ممبر ٓاف سندھ قانون ساز اسمبلی کا حلف ا ٹھایا۔ 27 اپریل 1937ء سے 1945ء تک ممبر ٓاف سندھ قانون ساز اسمبلی رہے۔ سید خیر شاہ نے 10 - جنوری - 1950 کو حلف اٹھایا، اکتوبر 1955ء کو رپبلیکن پارٹی آف پاکستان میں سندھ کی نمائندگی کی اوراس کے لیڈر رہے، تیسری صوبائی سندھ اسمبلی میں 17 فروری 1947ء سے 29 دسمبر 1951ء تک بطور رکن رہے۔ صوبائی اسمبلی سندھ آف ویسٹ پاکستان 12 ستمبر 1953ء تا 26 مارچ 1955ء تک اسمبلی ممبر رہے۔ صوبائی اسمبلی آف ویسٹ پاکستان 19 مئی 1956ء سے 7 اکتوبر 1958ء تک ممبر رہے۔ اپنے سیاسی دور میں وزیر بھی رہے۔