نواب شاہ سندھ کے نامورسیاسی شخصیت سید نذر شاہ سید سیدخیرشاہ کے فرزند تھے

alt text
alt text

حضرت خواجہ ولی مودودی چشتی کی اولاد سادات کرانی کوئٹہ بلوچستان سے ہجرت کرکے کافی تعداد میں سندھ منتقل ہوئے۔ جن میں سید نذر شاہ کے اجداد بھی شامل تھے۔

سید بہادر شاہ ولد سید فیض اللہ شاہ : انکا دور حیات تقریبا ً ( 1735 ء) تھا، سید بہادر شاہ کے دو بیٹے تھے جن کے نام سید یعقوب شاہ اول اور سید نذرشاہ اول تھے، سید نذر شاہ ولد سید خیر شاہ سید نذر شاہ اول کی اولاد میں سے ہیں سید نظر شاہ اول کا دور حیات (1778) ء) تھا۔

سید نذر شاہ پانچویں پرووینشل اسمبلی آف ویسٹ پاکستان 9 جون 1962 ء سے 8 جون 1965ء تک ممبر رہے اور 17 دسمبر 1970ء کے صوبائی اسمبلی کے الیکشن میں سندھ اسمبلی کے ارکان رہے اور PS - 23 نواب شاہ سے 30 مارچ 1977ء سے 5 جولائی 1977ءتک ممبرر سندھ صوبائی اسمبلی ر ہے،اسمبلی کا پہلا سیشن 2 مئی 1972ء کو ہوااور اس میں تقریب حلف برداری ہوئی اور یہ اسمبلی 2 مئی 1972ء سے 13 جنوری 1977ء تک رہا، سید نذر شاہ اپنے سیاسی دور میں وزیر بھی رہے۔

متعلقہ مضامین

ترمیم

حوالہ جات

ترمیم

شجرہ سادات کرانی کوئٹہ بلوچستان

الیکشن لسٹس