سید علی اکبر شاه کاظمی چشتی تونسویؒ گاؤں بائیں گوجری تحصیل حویلیاں ،ضلع ایبٹ آباد ،خیبر پختونخوا میں پیدا ہوئے۔ آپ عظیم روحانی شخصیت، شاعر اور مصنف تھے۔ آپ کوعربی،فارسی،اردو،پنجابی،ہندکو،گوجری،پورپی زبانوں پر مکمل دسترس حاصل تھی۔آپ پیر سید محبوب علی شاه کاظمی چشتی کے فرزند ارجمند اور سید محمود شاہ محدث ہزاروی کے برادر اکبر تھے۔

اولاد ترمیم

آپ کی تین بیٹیاں اور پانچ بیٹے تھے۔ آپ کے پانچ بیٹوں کے اسما یہ ہیں:

  1. سید عبد الرحیم شاہ
  2. سید عبد الکریم شاہ
  3. سید الف شاہ
  4. سید شاہ حسین شاہ
  5. سید علی اصغر شاہ

تصانیف ترمیم

آپ کی دستیاب کتب مندرجہ ذیل ہیں:

  1. تجربات علی اکبر۔
  2. عروۃ الہاشمین 1337ھ ۔
  3. مجموعہ (متفرق) 1926ء۔
  4. عروۃ الہاشمین مع مسائل متفرقین 1318ھ ۔
  5. مرزانامہ (منظوم)۔
  6. رسالہ فی الطب۔
  7. تردید وہابیہ۔
  8. شجرہ چشتیہ (منظوم)۔

نمونہِ کلام فارسی ترمیم

نعل نبی پاک کہ تاج سر استقیمت آں از دو جہاں برتر ست
ہر کہ بر قرطاس مثالش کشدتاج ور آنرا برسر خود نہد
فتح و ظفر یابد و گردد عزیزنور دل افزاید و عقل تمیز
آتش سوزندہ نہ سوزد او راسوزن سیلاب نہ دوزد او را
علے اکبؔر مسکین را یا الٰہیاز کرامت ایں گرامی دہ رہائی

نمونہِ کلام پنجابی ترمیم

==

پتھر دل بت توڑناں ناکج مشکل جاناندر دا بت توڑیں تاں پاویں ایمان
دل دے اندر بخشیں توں ایسا جوش خروشاڈجاوے اس تپش تھیں کل دنیا دا ہوش

==

وفات ترمیم

آپ نے 31جولائ 1956ء میں وفات پائی۔ خاندانی روایت کے مطابق آپ کی عمر مبارک 150سال تھی۔ مزار اقدس حویلیاں محلہ محبوب آباد میں مرجعِ خلائق ہے۔

حوالہ جات ترمیم

سید محبوب علی شاه