سید علی نقی نقوی اہل تشیع مسلک کے فرقۂ اثنائے عشری سے تعلق رکھنے والے عالم دین ہیں۔ وہ 9 مئی 1970ء کو پاکستان کے شہر ساہیوال میں پیدا ہوئے۔ ان کے والد سید صفدر حسین نجفی پاکستان کے جید عالم دین تھے۔

آیت اللہ سید علی نقی نقوی

معلومات شخصیت
پیدائش 9 مئی، 1970ء
ساہیوال   ویکی ڈیٹا پر (P19) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شہریت پاکستانی
مذہب اسلام
فقہی مسلک جعفری
مکتب فکر اہل تشیعفقہ جعفری
عملی زندگی
پیشہ فقیہ   ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

تربیت اور پرورش

ترمیم

آپ کی تربیت اور پرورش پاکستان میں اہل تشیع کے ایک بہت بڑے علمی گھرانے میں ہوئی۔

حدیث و فقہ کی تعلیم

ترمیم

حوزہ علمیہ قم کے جید علما کرام وفقہاء عظام سے کسب فیض کیا کہ جن میں دیگر علما کرام کے علاوہ صاحب شریعت، عالم باعمل جناب آیت اللہ العظمی ہیں۔

خصوصیات

ترمیم

25 سال مسلسل دینی تعلیم حاصل کرنے کے بعد آپ فارغ التحصیل ہوکر درجہ اجتہاد فائز ہو کر جب 2005ء میں لاہور میں تشریف لائے تو آپ آیت اللہ سید علی نقی نقوی کے نام سے متعارف ہوئے کیونکہ شیعیان پاکستان میں انگشت شمار ہی مجتہد ہیں۔ آپ جید عالم دین ہونے کے ساتھ ساتھ بہترین مبلغ اور مقرر بھی ہیں۔

آپ ایک نڈر، بے باک، راست گو اور سادہ انسان ہیں۔

آپ مذہبی فرائض ہمیشہ لگن، محنت اور دیانتداری سے انجام دیتے ہیں۔

علمی خدمات

ترمیم

تدریس کے علاوہ آپ کی تصانیف اور تالیفات بھی بہت زیادہ ہیں جن میں سے بعض کا ہم یہاں ذکر کرتے ہیں۔

تالیفات

ترمیم

بہت سی تالیفات ہیں لیکن مکمل فہرست مہیا نہ ہونے کی وجہ سے اہم تالیفات کا ذکر کرتے ہیں۔ اہم ترین تالیف دروس خارج فقہ و اصول کی تقریرات ہیں جو ایک لاکھ سے زیادہ صفحات پر مشتمل ہیں اور ایک عظیم علمی خزانہ ہے۔

  • تفسیر الخمسہ (اردو)
  • دروس الاصول (عربی طبع بیروت)
  • طہارت (ابحاث فقہ)
  • صلاۃ (ابحاث فقہ)
  • طلاق (ابحاث فقہ)
  • خمس (ابحاث فقہ)
  • حج (ابحاث فقہ)

اردو میں تراجم

ترمیم
  • توضیح المسائل (رسالہ عملیہ) آیت اللہ شیخ جواد تبریزی
  • توضیح المسائل (رسالہ عملیہ) آیت اللہ سبزواری

تحقیقی مقالہ جات

ترمیم
  • رسالہ توحید
  • مقالہ امامت
  • واقعہ قیامت
  • مباحث عرفان
  • علم اصول
  • تاریخ علما
  • تاریخ فقہا
  • تاریخ اجتہاد و فقاہت

مآخذ

ترمیم

المنتظر جنتری 2008 صفحہ 52۔ جامعۃ المنتظر

حوالہ جات

ترمیم