رئیس العلماء آیت اللّہ حافظ سید محمد سبطینؒ نقوی پاکستان کے جلیل القدر عالم دین تھے۔ علامہ حافظ سید محمد سبطین نقوی 25 جولائی 1947ء کو سیت پور مضافات علی پور میں ایک علمی گھرانے میں پیدا ہوئے۔ آپ کے والد کا نام حضرت آیت اللّہ العظمی استاذالعلماء سید محمد یارؒ نجفی تھا جو عالم اسلام کے علما امامیہ کی عظیم شخصیت تھے۔ آپ علامہ حافظ سید محمد حسنینؒ نقوی اور علامہ حافظ سید محمد ثقلینؒ نقوی شھید کے بڑے بھائی تھے۔

Ayatollah Hafiz Syed Muhammad Sibtain Naqvi
آیت اللہ علامہ حافظ سید محمد سبطینؒ نقوی
دیگر نامعربی/فارسی/اردو:
حافظ سید محمد سبطینؒ نقوی
ذاتی
پیدائشء1947
وفات1994ء
مذہباہل تشیع، اثناعشری
دیگر نامعربی/فارسی/اردو:
حافظ سید محمد سبطینؒ نقوی
مرتبہ
مقامپاکستان کا پرچم - علی پور، پاکستان
دورء1947-1994ء
پیشروصدر وفاق علما الشیعہ پاکستان، سربراہ آل عزاداری کونسل
جانشینعلامہ سید علی رضا نقوی النجفی
نفاذ فرماناپنی مکتب فکر کے لیے پوری زندگی وقف کی
منصبعالم دین
ویب سائٹhttps://www.jamiadarulhuda.com/

تربیت و پرورش

ترمیم

25 جولائی 1947ء کو پاکستان علی پور میں پیدا ہوئے، آپ کی تربیت مذہب تشیع کے فرقے اثناء عشریہ کے عظیم گھرانے میں ہوئی۔

تعلیم

ترمیم

آپ نے اپنی ابتدائی تعلیم اپنے والد علام سے حاصل کی اور مولانا حافظ محمد رمضان رح سے کم سنی میں قرآن حفظ کیا۔ اس کے بعد قبلہ جامعۃ المنتظر تشریف لے گئے وہاں محسن ملت علامہ سید صفدرؒ حسین نجفی، آیت اللّہ حافظ سید ریاض حسین نجفی اور مولانا عبد الغفور وزیر آبادی سے کسب فیض کیا۔ اس کے بعد قبلہ عازم نجف ہوئے لیکن مشکلات کے پیش نظر فروری 1971ء کو حوزہ علمیہ قم کا انتخاب کیا اور یہ پہلی پاکستانی شخصیت ہیں جنھوں نے پاکستان میں حوزہ علمیہ قم کو متعارف کرایا۔ وہاں سات سال تک درس قرآن وحدیث، فقہ اصول الفقہ کفایہ، رسائل مکاسب اور درس خارج لیتے رہے۔ وہاں آپ نے آیت اللّہ سید محمد کاظم، آیت اللّہ محمد صادق روحانی، استاذالعلماء آیت اللّہ شیخ محسن حرم پناہی، آیت اللّہ مہدی بنیادی، آیت اللّہ اسد اللّہ زنجانی، آیت اللّہ سید ابو الفضل موسوی سے کسب فیض کیا۔

دینی خدمات

ترمیم

جنوری 1978 ء کو پاکستان واپس تشریف لائے اور قبلہ نے وزیر آباد کا انتخاب کیا کیونکہ اس کے گرد و نواح میں کوئی مدرسہ نہیں تھا چنانچہ جامع مسجد الشیعہ میں امام جمعہ و الجماعت رہے پھر محترم ممتاز حسین جعفری کے تعاون سے جامعہ عربیہ میں ممتازالمدارس جعفریہ وزیرآباد کی بنیاد رکھی اوراس کے موئسس و مدیر قبلہ ہی رہے۔ اس کے بعد بزرگ علما کے انتخاب سے قبلہ 1990ء کو وفاق علما الشیعہ پاکستان کے صدر منتخب ہوئے اور اس پلیٹ فارم کو پاکستان اور بیرون ممالک تک لے گئے اور اپنی وفات تک صدارتی کام سر انجام دیتے رہے۔ عزاداری امام حسین ع کے مشن کو چلانے کے لیے آل پاکستان عزاداری کونسل کی بنیاد رکھی۔ جس کے قائم مقام سربراہ رہے، مدارس امامیہ میں دروس نظامی کے نصاب کو مرتب کیا جو اب تک جاری ہے۔

اساتذہ

ترمیم
  • آیت اللہ استاذالعلماء علامہ سید محمد یارؒ نجفی
  • آیت اللّہ سید محمد کاظم
  • آیت اللّہ محمد صادق روحانی
  • استاذالعلماء آیت اللّہ شیخ محسن حرم پناہی
  • آیت اللّہ مہدی بنیادی
  • آیت اللّہ اسد اللّہ زنجانی
  • آیت اللّہ سید ابو الفضل موسوی
  • محسن ملت علامہ سید صفدرؒ حسین نجفی
  • آیت اللّہ حافظ سید ریاض حسین نجفی
  • مولانا عبد الغفور وزیر آبادی

خصوصیات

ترمیم

آپ پاکستان کے بزرگ مدرسین میں سے ایک تھے۔ عربی، اردو اور فارسی زبانوں پر مکمل عبور، ادیب، حاضر جواب، شجرہ سادات و امام زادگان کی مکمل تحقیق، اردو طرز کے یکتا زمان مقرر، مناظر، علم فقہ اصول کفایہ کے مضبوط مدرس تھے۔ 1980ء کی دہائی میں کفایہ کے مضبوط مدرسین میں قبلہ بھی فہرست میں شامل آتے ہیں۔ اس دہائی کے تین بڑے مدرس کفایہ، آیت اللّہ حافظ سید ریاض حسین نجفی دامت برکاتہ، قائد ملت علامہ سید ساجد علی نقوی دامت برکاتہ اور آیت اللّہ حافظ سید محمد سبطین نقوی شامل تھے۔

مدارس

ترمیم
  • جامعہ عربیہ ممتاز المدارس وزیر آباد
  • جامعۃ المجتبی گجرات
  • جامعہ اسلامیہ سیالکوٹ
  • حقوقِ انسانی
  • فرائض
  • تذکرہ علمائے امامیہ پاکستان کا مسودہ
  • تحفہ صوفیہ پر نقاط
  • القائم رسالہ

شاگردان

ترمیم
  • علامہ حافظ سید محمد ثقلین نقوی شہید رح ( پرنسپل جامعہ دارالہدیٰ محمدیہ علی پور )
  • علامہ قاضی سید نیاز حسین نقوی ( پرنسپل جامعۃ المنتظر لاہور )
  • علامہ سید عطاء الرحمٰن نقوی ( علی پور )
  • علامہ سید فیاض حسین نقوی ( پرنسپل جامعہ علمیہ کراچی )
  • علامہ محمد حسین جلوی ( پرنسپل جامعہ ممتاز المدارس وزیر آباد )
  • علامہ سید ابرار حسین نقوی ( پرنسپل مدرسہ جہلم )
  • علامہ ملک عزیز حسین ( چکوال )
  • علامہ سراج الکاظم ( لندن یو۔کے )
  • علامہ انوار الکاظم ( قم ایران )
  • علامہ محمد اصغر یزدانی ( لاہور پاکستان )
  • علامہ سید مختار حسین نقوی ( گجرات )
  • علامہ سید صغیر حسین نقوی ( افریقہ )
  • علامہ سید ارشاد حسین نقوی ( پرنسپل جامعہ امیر المومنین شہر سلطان )
  • علامہ ملک مومن حسین قمی ( پرنسپل جامعۃ المبلغین اسلام آباد )
  • علامہ اختر عباس نظام آبادی ( مدرس ممتاز المدارس وزیر آباد )
  • علامہ سید نصیر حسین نقوی ( علی پور چھٹہ )
  • علامہ سید ساجد تقوی ( سوریا )
  • علامہ کاظم حسین ( علی پور چھٹہ )
  • علامہ سید سجاد حسین شیرازی ( وائس پرنسپل ممتاز المدارس وزیر آباد )
  • علامہ عاشق مہدی ( لاہور پاکستان )
  • علامہ سید غلام رضا نقوی ( پرنسپل جامعۃ المفید مظفرگڑھ )
  • علامہ ملک محمد باقر گھلو ( مدرس جامعۃ المنتظر لاہور )
  • علامہ غلام قنبر ( بھکر )
  • علامہ انوار حسین ( چکوال )


فرزندان

ترمیم
  1. علامہ سید علی رضا نجفی
  2. مولانا سید محمد رضا نقوی


وفات

ترمیم

16 اپریل 1994ء کو اتفاق ہسپتال میں گردے کی تکلیف کی وجہ سے اس دار فانی سے اپنے خالق حقیقی کی بارگاہ میں تشریف لے گئے۔

بیرونی روابط

ترمیم

http://abna.ir/data.asp?lang=6&id=230042آرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ abna.ir (Error: unknown archive URL)

https://www.jafariapress.com

http://www.jmuntazar.org/Famous%20Scholars.htmآرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ jmuntazar.org (Error: unknown archive URL)

https://www.jamiadarulhuda.com


مضمون نگار

ترمیم
  1. سید محمد مرتضیٰ نقوی
  2. سید محمد شبیرین نقوی

حوالہ جات

ترمیم
  1. تذکرہ علمائے امامیہ پاکستان
  2. معیار مودت
  3. امامیہ مصنفین
  4. تاریخ علمائے قدیم
  5. فرزندان استاذالعلماء علامہ سید محمد یار نقوی النجفیؒ
  6. تحریر: حضرت آیت اللّہ حافظ سید ریاض حسین نجفی دامت برکاتہ
  7. سوانح حیات علامہ حافظ سید محمد سبطین نقوی تحریر (علامہ سید علی نقی نقوی)