سید محمد عبد اللہ

ڈاکٹر سید محمد عبداللہ اورینٹل کالچ، لاہور میں مختلف خدمات انجام دیے جن میں تدریس کے علاوہ صدر لائبریرئین شامل ہیں۔ اس کے علاوہ پنجاب یونیور

ڈاکٹر سید محمد عبد اللہ نے اورینٹل کالج لاہور میں مختلف خدمات سر انجام دیں جن میں تدریس کے علاوہ صدر لائبریرئین کی خدمات شامل ہیں۔ اس کے علاوہ جامعہ پنجاب کے دائرۃ المعارف الاسلامیہ کے صدرنشین اور مدیر اعلیٰ بھی رہے اور اس منصوبے پر انھوں نے کافی محنت کی تھی۔وہ زبیر ہزاروی کے قلمی نام سے مضامین بھی لکھتے رہے۔ ڈاکٹر سید عبد اللہ نے کئی کتابیں تصنیف کیں۔ ان کی تصانیف بطور خاص تاریخ اردو اور ادبی تنقید سے علاقہ رکھتی ہیں۔ سید عبد اللہ تقریباً 30 کتابوں کے مصنف تھے۔

ڈاکٹر سید محمد عبد اللہ
معلومات شخصیت
پیدائش 5 اپریل 1906(1906-04-05)
منگلور، مانسہرہ ضلع
تاریخ وفات اگست 14، 1986(1986-80-14) (عمر  80 سال)
قومیت پاکستانی
دیگر نام دوسرے بابائے اردو
عملی زندگی
پیشہ اورینٹل کالچ، لاہور میں مختلف خدمات انجام دیے جن میں تدریس کے علاوہ لائبریرئین شامل ہیں۔ اس کے علاوہ پنجاب یونیورسٹی کے اسلامی دائرۃالمعارف کے صدرنشین بھی رہے۔
دور فعالیت 60 سال
ملازمت جامعہ پنجاب   ویکی ڈیٹا پر (P108) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
وجہ شہرت اردو میں اسلامی دائرۃ المعارف

ابتدائی حالات زندگی

ترمیم

سید محمد عبد اللہ 5 اپریل 1906ء کو منگلور (ضلع مانسہرہ) میں پیدا ہوئے۔ ان کے والد عالم اور حکیم تھے۔ انھوں نے شروع کی تعلیم گھر میں حاصل کی۔ اس کے بعد وہ ہزارہ ڈویژن کے مختلف اسکولوں میں پڑھے۔ انھوں نے لاہور سے میٹرک کیا۔ اس کے بعد 1922ء میں منشی فاضل کیا، 1923ء میں ایف اے کیا۔ اس کے بعد بی اے، ایم اے (فارسی) اور ایم اے عربی کی پڑھائی مکمل کر کے 1935ء میں ڈی لِٹ کی ڈگری حاصل کی۔[1]

تحریک خلافت میں

ترمیم

سید محمد عبد اللہ تحریک خلافت میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا تھا۔ 1921ء میں انھیں اس کی وجہ سے چھ مہینے قیدوبند کی سزا بھی دی گئی تھی۔[2]

ملازمت

ترمیم

ڈاکٹر سید عبد اللہ اپنی زندگی میں مختلف عہدوں پر فائز رہے تھے۔ مگر ان بیشتر جامعہ پنجاب سے ہی منسلک تھے۔ وہ لیکچرر رہے، اورینٹل کالج لاہور کے پرنسپل بھی رہے، عربی اور فارسی کے شعبوں کے صدر رہے اور صدرلائبریریئن بھی رہے۔ بالآخر وہ جامعہ پنجاب کے اسلامی دائرۃ المعارف منصوبے کے صدر بنے تھے۔[1]

پاکستان کی پہلی اردو کانفرنس

ترمیم

ڈاکٹر سید محمد عبد اللہ نے پاکستان کی پہلی اردو کانفرنس کا انعقاد مارچ 1948ء میں جامعہ پنجاب میں کروایا۔ اس کانفرنس میں مولوی عبدالحق اور سردار عبدالرب نشتر شریک ہوئے۔ اس اجلاس میں اردو کے دائرۃ المعارف الاسلامیہ کی تیاری کا منصوبہ منظور ہوا تھا اور یہ بھی فیصلہ ہوا کہ اس منصوبے کی صدارت جامعہ پنجاب کے ڈاکٹر مولوی محمد شفیع کریں گے۔[2]

تحریری کام

ترمیم

عبد اللہ کئی کتابوں کے مصنف تھے۔ وہ بطور خاص تاریخ اردو اور ادبی تنقید سے دلچسپی رکھتے تھے۔ وہ پاکستانی تہذیب کے موضوع پر بھی لکھے تھے۔[1] اسلامی دائرۃ المعارف پر کام کے علاوہ وہ 19 جلدوں میں مشتمل تاریخ ادبیات مسلمانان پاکستان و ہند پر بھی کام کیے۔ عبد اللہ 30 کتابوں کے مصنف تھے۔ وہ اردو کے مسائل پر کئی انگریزی اخباروں میں مضامین لکھے تھے۔[2]

تصانیف

ترمیم
  • ادبیات فارسی میں ہندوؤں کا حصہ
  • اطراف غالب
  • بحث و نظر
  • کلچر کا مسئلہ
  • دفتری زبان اور نصاب
  • اشارات تنقید
  • مقامات اقبال
  • مسائل اقبال
  • میر امن سے عبد الحق
  • نقد میر
  • رمز اقبال
  • شعرائے اردو کے تذکرے
  • سوغات
  • سرسید اور ان کے نامور رفقا
  • طیف اقبال
  • اردو ادب کی ایک صدی
  • ولی سے اقبال تک
  • وجہی سے عبد الحق تک
  • متعلقات خطبات اقبال

اسلامی دائرۃ المعارف

ترمیم

جامعہ پنجاب لاہور کے پروفیسر ڈاکٹر مولوی محمد شفیع 1963ء میں انتقال کر گئے تھے۔ وہ اسلامی دائرۃ المعارف کی تیاری میں مصروف رہے۔ اس خلاء کو پر کرنے کے لیے سید عبد اللہ کو صدر اور مدیر اعلیٰ کی ذمہ داریاں تفویض کی گئیں، چونکہ وہ اورینٹل کالج سے قبل ازوقت وظیفہ لے چکے تھے۔ جب ڈاکٹر سید عبد اللہ اس منصوبے میں شامل ہوئے، تین جلدیں تیار تھی۔ تاہم 1986ء میں ان کے انتقال تک 23 میں سے 22 جلدیں مکمل ہو چکی تھی۔[2]

وفات

ترمیم

14 اگست 1986ء کو لاہور میں وفات پاگئے۔

حوالہ جات

ترمیم