معروف شاہ شیرازی

پاکستانی عالم اور مصنف
(سید معروف شاہ شیرازی سے رجوع مکرر)

معروف شاہ شیرازی ایک پاکستانی عالم دین، مصنف اور مترجم تھے۔ ان کی تخلیقات میں سید قطب کی تفسیر فی ظلال القرآن کااردو ترجمہ شامل ہے۔[1][2]

معروف شاہ شیرازی
معلومات شخصیت
تاریخ وفات 15 اپریل 2022ء   ویکی ڈیٹا پر (P570) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شہریت پاکستان   ویکی ڈیٹا پر (P27) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عملی زندگی
پیشہ عالم ،  مصنف ،  مترجم   ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

ممتاز عالم دین، شیخ القران و الحدیث،مصنف اور مترجم مولانا سید معروف شاہ شیرازی مولانا سید معروف شاہ شیرازی امیر جماعت اسلامی ضلع راولپنڈی سید عارف شیرازی اور امیر جماعت اسلامی ضلع مانسہرہ ڈاکٹر طارق شیرازی کے والد تھے۔سید معروف شاہ شیرازی بانی جماعت اسلامی مولانا سید ابو الاعلی مودودی ؒکے دیرینہ ساتھیوں میں سے تھے۔ وہ مولانا مودودی کی ہدایت پر جماعت اسلامی کے شعبہ دار العروبہ کے ساتھ بھی منسلک ریے ہیں۔ مرحوم دو درجن سے زائد کتابوں کے مصنف تھے۔ انھوں نے اخوان المسلمون کے مرشد عام سید قطب شہید کی عربی زبان کی معروف تفسیر قرن ظلال القرن کا اردو میں ترجمہ بھی کیا ہے۔ وہ ماہنامہ ظلال القرن کے مدیر تھے۔ان کے علمی اور تجزیاتی مضامین اور کالم ملک بھر کے اخبارات اور رسائل و جرائد کی زینت بنتے تھے۔سید معروف شاہ شیرازی نے پنڈ ہون اسلام باد میں ایک بڑے دینی ادارے جامعہ ظلال القرن کی بنیاد بھی رکھی تھی۔جو اب ان کے صاحبزادے مولانا عارف حسین شاہ شیرازی کی نگرانی میں چل رہا ہے۔

معروف شاہ شیرازی 15 اپریل 2022ء بروز جمعہ مختصر علالت کے بعد انتقال کر گئے۔ ان کی نماز جنازہ ہفتہ کو سہ پہر 3 بجے ان کے آبائی گاؤں چنار کوٹ، ضلع مانسہرہ میں ادا کی گئی۔ وہ جماعت اسلامی ضلع راولپنڈی کے امیر سید عارف شیرازی اور جماعت اسلامی ضلع مانسہرہ کے امیر طارق شیرازی کے والد تھے۔[3]

حوالہ جات ترمیم

  1. "تعارف و تبصرہ - ادارہ"۔ alsharia.org 
  2. نمائندہ جسارت (15 اپریل، 2022)۔ "شیخ القرآن و الحدیث مولانا معروف شاہ شیرازی انتقال کر گئے" 
  3. "مولانا معروف شاہ شیرازی انتقال کر گئے نمازجنازہ آج مانسہرہ میں اداکی جائیگی"۔ Daily Pakistan۔ 16 اپریل، 2022