سید کمال
پاکستان کے نامور اداکار اور فلم ساز۔ پاکستان کے پہلے کامیڈی ہیرو۔ بھارت کے شہر میرٹھ میں پیدا ہوئے۔ جہاں سے انیس سو ستاون میں وہ پاکستان آ گئے۔ پاکستان آ کر انھوں نے اگلے ہی سال اپنی پہلی فلم ’ٹھنڈی سڑک‘ بنائی۔ سید کمال کی شکل و صورت بھارت کے نامور اداکار راج کپور سے کافی مشابہت رکھتی تھی اس لیے انھیں پاکستان کا راج کپور بھی کہا جاتا تھا۔ انھوں نے سویرا، سہاگن، آشیانہ، جوکر، دال میں کالا، باپو، اپنا پرایا، ایاز، مراد سمیت کوئی دو درجن فلموں میں کام کیا۔ انیس سو اڑسٹھ میں فلم ’بہن بھائی‘ میں انھیں نگار ایورڈ سے نوازا گیا۔
سید کمال | |
---|---|
معلومات شخصیت | |
پیدائش | 27 اپریل 1934ء میرٹھ |
وفات | 1 اکتوبر 2009ء (75 سال) کراچی |
شہریت | پاکستان برطانوی ہند |
عملی زندگی | |
پیشہ | فلم ہدایت کار ، سیاست دان ، ٹیلی ویژن اداکار |
مادری زبان | اردو |
پیشہ ورانہ زبان | اردو |
اعزازات | |
IMDB پر صفحات | |
درستی - ترمیم |
سیاست
ترمیمکمال کو سیاست سے بھی دلچسپی رہی۔ انھوں نے انیس سو پچاسی میں جنرل ضیاء الحق کے غیر جماعتی انتخابات میں بھی حصہ لیا مگر کامیاب نہیں ہو سکے جس کے بعد انھوں نے فلم ’سیاست‘ بنائی مگر یہ فلم شائقین کو متوجہ نہ کرسکی اور فلاپ ہو گئی۔
ٹی وی
ترمیمانھوں نے سلور سکرین پر بھی کام کیا۔ انھوں نے پی ٹی وی کراچی سینٹر سے ’کمال کا شو‘ کے نام سے ایک پروگرام کی میزبانی کی جس کے بعد ڈراما کشکول میں بزنس مین کا کردار ادا کیا۔
اکیڈمی
ترمیمکمال نے انیس سو چورانوے میں لاہور اور بعد میں کراچی میں اداکاری کی تربیت کے لیے اکیڈمی قائم کی مگر یہ دونوں کچھ عرصے بعد بند ہوگئیں۔
انتقال
ترمیمدل کی بیماری کے سبب یکم اکتوبر دو ہزار نو کو کراچی میں انتقال کر گئے