المظفر سیف الدین حجی ابن محمد ابن قولون، المظفر حجی کے نام سے مشہور، (1331–دسمبر 1347) مصر کا بحری مملوک سلطان تھا۔ وہ الناصر محمد (متوفی 1341) کا چھٹا بیٹا تھا جس نے ستمبر، 1346ء اور دسمبر، 1347ء تک حکومت کی۔ وہ کھیلوں اور کبوتر بازی میں اپنے شوق کے لیے جانا جاتا تھا۔ یہ ایسی حرکتیں تھیں جن کی وجہ سے سینئر مملوک امیروں میں مایوسی پھیل گئی جن کا کہنا تھا کہ اس نے دفتر کے فرائض میں غفلت برتی اور جوئے پر بے جا رقم خرچ کی۔ اس کی حکومت کا خاتمہ اس وقت ہوا جب وہ قاہرہ کے باہر مملوک سازشیوں کے ساتھ تصادم میں مارا گیا۔

سیف الدین حجی
الملک المظفر
مظفر حجی کا تانبے کا فلس
سلطان مصر
ستمبر، 1346 – دسمبر، 1347ء
پیشروالکامل شعبان
جانشینالناصر حسن
نسلمحمد
احمد
مکمل نام
الملک المظفر سیف الدین حجی ابن محمد ابن قلاوون
خاندانقلاوون
والدالناصر محمد
پیدائشسن 1331ء
قاہرہ، مصر کی مملوک سلطنت
وفاتدسمبر،1347ء (16 سال کی عمر میں)
قاہرہ کے مضافات میں، مصر کی مملوک سلطنت میں
مذہباسلام