سیف علی خان

بھارتی اداکار

سیف علی خان (پیدائش 16 اگست 1970ء) بھارتی اداکار ہیں اور بالی وڈ کی کئی فلموں میں کام کر چکے ہیں۔ آپ نواب پٹودی مرحوم منصور علی خان پٹودی اور اداکارہ شرمیلا ٹیگور کے بیٹے ہیں۔ شرمیلا ٹیگور گیتندراناتھ ٹیگور کی بیٹی تھیں۔ گیتندراناتھ ٹیگور، ،مشہور پنیٹر گگندرناتھ ٹیگور کے پوتے تھے، جو نوبل انعام یافتہ بنگالی شاعر رابندرناتھ ٹیگور کے رشتہ دار تھے۔

سیف علی خان پٹودی
(ہندی میں: सैफ़ अली ख़ान ویکی ڈیٹا پر (P1559) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
سیف علی خان، جولائی 2012

معلومات شخصیت
پیدائشی نام ساجد علی خان پٹودی
پیدائش (1970-08-16) 16 اگست 1970 (عمر 54 برس)[1][2][3]
نئی دہلی، بھارت
قومیت بھارتی
زوجہ
اولاد 2
تعداد اولاد 4   ویکی ڈیٹا پر (P1971) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
والدین
والد منصور علی خان پٹودی   ویکی ڈیٹا پر (P22) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
والدہ شرمیلا ٹیگور   ویکی ڈیٹا پر (P25) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
بہن/بھائی
عملی زندگی
مادر علمی ونچسٹر کالج
لارنس اسکول، سنوار   ویکی ڈیٹا پر (P69) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ اداکار، پروڈیوسر
پیشہ ورانہ زبان ہندی   ویکی ڈیٹا پر (P1412) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
دور فعالیت 1992–تا حال
اعزازات
بہترین اداکار نیشنل فلم ایوارڈ (2005)، بہترین مزاحیہ فنکار (2005)
IMDB پر صفحات  ویکی ڈیٹا پر (P345) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

سیف نے اپنی اداکاری کا سفر 1992ء میں فلم ہرمپرا سے شروع کیا، ان کو پہلی کامیابی 1994ء میں میں کھلاڑی تو اناڑی اور یہ دل لگی سے حاصل ہوئی۔ 1990ء میں کئی سالوں کی جدوجہد کے بعد ان کو صیحیح معنوں میں شہرت 2001ء میں فلم دل چاہتا ہے سے حاصل ہوئی، اس فلم نے ان کی زندگی بدل دی۔ 2003ء میں ان کو فلم کل ہو نہ ہو کے لیے فلم فیئر اعزاز برائے بہترین معاون اداکار نوازا گیا۔ اور 2004 میں فلم ہم تم کے لیے نیشنل فلم فیئر برائے بہترین اداکار سے نوازا گیا۔

اگلے چند سالوں میں ان کو فلم سلام نمستے (2005ء) اور ریس (2008ء) سے کافی پزیرائی حاصل ہوئی اس کے علاوہ پرینیتا (2005ء) اور اومکارا (2006ء) میں بھی ان کے کردار کو مداحوں نے بہت سراہا۔ 2009ء میں سیف نے اپنی فلم پیشکاری کمپنی الّومیناٹی فلم کی پیش کردہ فلم لؤ آج کل کی نمائش کی جو اس سال کی بہترین باکس آفس ہٹ ثابت ہوئی۔ ان تمام تر کامیابیوں نے سیف علی خان کو بالی وڈ سنیما کا اہم رکن بنا دیا ہے۔ 2010ء میں بھارتی سرکار نے ان کو عوامی اعزار پدما شری سے نوازا۔

مزید دیکھیے

ترمیم

حوالہ جات

ترمیم
  1. "Saif Ali Khan"۔ 16 اکتوبر 2012۔ 25 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 04 جنوری 2015 
  2. "Happy Birthday Saif Ali Khan"۔ ٹائمز آف انڈیا۔ 25 دسمبر 2018 میں ٹائمز آف انڈیا اصل تحقق من قيمة |url= (معاونت) سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 10 نومبر 2013 
  3. "Saif-Kareena wedding: Saif gets married as Sajid Ali Khan"۔ The ٹائمز آف انڈیا۔ 16 اکتوبر 2012۔ 09 نومبر 2013 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 18 اکتوبر 2012