سیمین جمالی (یا سیمی جمالی؛ 19 اگست 1961ء - 27 مئی 2023ء)[1] ، جنھیں ان کے عزم اور خدمت انسانیت کے جذبے کی بدولت آئرن لیڈی اور بلٹ لیڈی بھی کہا جاتا ہے۔ ایک پاکستانی میڈیکل ڈاکٹر اور جناح پوسٹ گریجویٹ میڈیکل سینٹر کی سابق ایگزیکٹو ڈائریکٹر ہیں۔ وہ 2019ء میں تمغہ امتیاز اور ویمن اچیومنٹ ایوارڈز کی وصول کنندہ ہیں۔ [2][3] ڈاکٹر جمالی اپنی محنت، نظم و ضبط اور لگن کے لیے مشہور رہی ہیں۔[4]

سیمین جمالی

معلومات شخصیت
تاریخ پیدائش 19 اگست 1961ء
وفات 27 مئی 2023ء
کراچی   ویکی ڈیٹا پر (P20) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شہریت پاکستانی
قومیت پاکستانی
عملی زندگی
پیشہ طبیبہ ،  بیورو کریٹ   ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ ورانہ زبان اردو ،  انگریزی   ویکی ڈیٹا پر (P1412) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
دور فعالیت 1988-2021
تنظیم جناح پوسٹ گریجویٹ میڈیکل سینٹر
وجہ شہرت طبی خدمات

ابتدائی زندگی

ترمیم

جمالی، غلام اللہ دین محمد میمن کے ہاں لاہور میں پیدا ہوئیں۔ ان کی عمر چھ سال تھی جب ان کے والد کراچی منتقل ہو گئے۔ انھوں نے 1986ء میں نواب شاہ میڈیکل کالج سے گریجویشن کیا۔[5] انھوں نے نواب شاہ میں میڈیکل کی تعلیم مکمل کرنے کے بعد سول ہسپتال کراچی میں اولین ہاؤس جاب کے طور پر ملازمت کی۔[6]

کیریئر

ترمیم

سیمین جمالی نے 1988ء میں جے پی ایم سی میں شمولیت اختیار کی۔ 1993ء میں، انھوں نے تھائی لینڈ میں پرائمری ہیلتھ کیئر مینجمنٹ میں اپنی ماسٹر ڈگری مکمل کی۔ انھوں نے 1995ء میں جے پی ایم سی کے ایمرجنسی ڈیپارٹمنٹ کا چارج سنبھالا۔ انھوں نے امریکا میں ایمرجنسی کیئر میں پوسٹ ڈاکٹریٹ فیلوشپ کی۔ انھیں جانز ہاپکنز اسکول آف پبلک ہیلتھ میں پبلک ہیلتھ پالیسی اور چوٹ کی روک تھام میں پوسٹ ڈاکٹریٹ فیلوشپ کے لیے اسکالرشپ سے نوازا گیا۔ ڈاکٹر جمالی 2010ء میں ہسپتال کے جوائنٹ ایگزیکٹو ڈائریکٹر اور پھر 2016ء میں چھ سال بعد ایگزیکٹو ڈائریکٹر بنی۔[7] ڈاکٹر سیمین جمالی 33 سالہ سروس کے بعد 19 اگست 2021ء کو سبکدوش ہو گئیں۔[8]

اعزاز

ترمیم

ڈاکٹر سمین جمالی کو اکتوبر 2022ء میں اعزازی لیفٹیننٹ کرنل کا بھی درجہ دیا گیا تھا۔ پاک فوج نے ان کی زندگی بھر کی خدمات کے اعتراف میں انھیں اس اعزاز سے نوازا۔[9]

ذاتی زندگی اور وفات

ترمیم

2020ء میں ڈاکٹر جمالی کو بڑی آنت کے کینسر کی تشخیص ہوئی جس کا کامیابی سے علاج کیا گیا۔[10] سیمین جمالی 27 مئی 2023ء کو کراچی میں انتقال کر گئیں۔[11]

حوالہ جات

ترمیم
  1. "جناح اسپتال کی سابق ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر سیمی جمالی انتقال کرگئیں"۔ روزنامہ جنگ۔ اخذ شدہ بتاریخ 27 مئی 2023 
  2. "Dive, Dance, Commune, Pray: How Health Workers Cope In A Year Of Pandemic"۔ NPR.org (بزبان انگریزی)۔ اخذ شدہ بتاریخ 21 اگست 2021 
  3. 24newshd.tv/05-Oct-2022/iron-lady-dr-seemin-jamali-conferred-honorary-rank-of-lieutenant-colonel
  4. "ڈاکٹر سیمین جمالی انتقال کر گئیں"۔ بول نیوز۔ اخذ شدہ بتاریخ 27 مئی 2023 
  5. "جناح اسپتال کی سابق ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر سیمی جمالی انتقال کرگئیں"۔ روزنامہ جنگ۔ اخذ شدہ بتاریخ 27 مئی 2023 
  6. "کراچی: جناح کے ڈاکٹر اور عملہ پریشان"۔ BBC News اردو۔ 8 February 2010۔ اخذ شدہ بتاریخ 21 اگست 2021 
  7. "ڈاکٹر سیمین جمالی انتقال کر گئیں"۔ بول نیوز۔ اخذ شدہ بتاریخ 27 مئی 2023 
  8. "'Iron Lady' Dr Seemin Jamali conferred honorary rank of lieutenant colonel"۔ 24 News HD۔ 5 October 2022۔ اخذ شدہ بتاریخ 21 مئی 2023 
  9. "JPMC's Dr Seemin Jamali diagnosed with colon cancer"۔ www.thenews.com.pk (بزبان انگریزی)۔ اخذ شدہ بتاریخ 21 اگست 2021 
  10. Imtiaz Ali (27 May 2023)۔ "Former JPMC head Dr Seemin Jamali passes away at 61 in Karachi"۔ DAWN (بزبان انگریزی)