کوٹیری سبنا نائیڈوकोट्टारी सुब्बान्ना नायडू (پیدائش: 18 اپریل 1914ء ناگپور، مہاراشٹر) | (وفات: 22 نومبر 2002ءاندور،) ایک ہندوستانی کرکٹ کھلاڑی تھا جس نے 1934ء سے 1952ء تک 11 ٹیسٹ کھیلے۔ وہ بھارتی کرکٹ ٹیم کے سب سے پہلے کپتان سی کے نائڈو کے چھوٹے بھائی تھے جبکہ ان کے کئی عزیزوں نے بھی کرکٹ سے ناتا جوڑا جن میں سی وی کے نائیڈو (پوتا) سی ایل نائیڈو (بھائی) سی این نائیڈو (بیٹا) سی آر نائیڈو (بھائی) پی نائیڈو (بیٹا) ڈی ڈی گووندراج (بھتیجا) شامل ہیں سی ایس نائیڈو نے انڈیا کے علاوہ آندھرا، بڑودہ، بنگال،وسطی ہندوستان، وسطی صوبے اور برار،ہندو،ہولکر، مدھیہ پردیش اور اترپردیش کی ٹیموں کی طرف سے کرکٹ کھیلی۔

سی ایس نائیڈو
بائیں سے دائیں، سی کے ،سی ایس اور سی ایل نائیڈو
ذاتی معلومات
پیدائش18 اپریل 1914ء
ناگپور, مہاراشٹر, برطانوی ہند
وفات22 نومبر 2002 (عمر 88 سال)
اندور, مدھیہ پردیش, بھارت
بلے بازیدائیں ہاتھ کا بلے باز
گیند بازیلیگ بریک، گوگلی گیند باز
بین الاقوامی کرکٹ
قومی ٹیم
پہلا ٹیسٹ (کیپ 20)5 جنوری 1934  بمقابلہ  انگلستان
آخری ٹیسٹ12 جنوری 1952  بمقابلہ  انگلستان
کیریئر اعداد و شمار
مقابلہ ٹیسٹ فرسٹ کلاس
میچ 11 174
رنز بنائے 147 5786
بیٹنگ اوسط 9.18 23.90
100s/50s -/- 4/33
ٹاپ اسکور 36 127
گیندیں کرائیں 522 30961
وکٹ 2 647
بولنگ اوسط 179.50 26.54
اننگز میں 5 وکٹ 50
میچ میں 10 وکٹ 13
بہترین بولنگ 1/19 8/93
کیچ/سٹمپ 3/- 144/-
ماخذ: ای ایس پی این کرک انفو، 24 مئی 2020

کیرئیر ترمیم

سی ایس نائیڈو نے اپنا پہلا فرسٹ کلاس میچ 1932ء میں کھیلا جب وہ 17 سال کے تھے اور آخری 1961ء میں جب وہ 46 سال کے تھے۔ اس نے 56 رنجی ٹرافی میچ کھیلے، آٹھ ٹیموں کی نمائندگی کی اور ان میں سے چار کی کپتانی کی۔ 1942–43ء رنجی ٹرافی ٹورنامنٹ میں، وہ ہندوستان میں ایک سیزن میں چالیس وکٹیں لینے والے پہلے بولر بنے۔ 1944-45ء رنجی ٹرافی کے فائنل میں، انھوں نے رنجی ٹرافی کے ایک میچ میں 917 گیندوں کا ریکارڈ بنایا۔

بین الاقوامی کیریئر ترمیم

نائیڈو نے اپنے ٹیسٹ کیریئر کا آغاز انگلینڈ کے خلاف کلکتہ میں 5-8 جنوری 1934ء کو کیا اور اپنا آخری ٹیسٹ انگلینڈ کے خلاف کانپور میں، 12-14 جنوری 1952ء میں کھیلا۔

وفات ترمیم

سی ایس نائڈو کی وفات 22 نومبر 2002ء کو اندور میں 88 سال اور 218 دن کی عمر میں ہوئی۔

مزید دیکھیے ترمیم

حوالہ جات ترمیم