شائزہ خان

پاکستانی کرکٹر

شائزہ سید خان (پیدائش: 18 مارچ 1969ء) ایک پاکستانی سابق خاتون کرکٹ کھلاڑی ہے۔ جو اپنی بہن شرمین خان کے ساتھ پاکستان میں خواتین کرکٹ کی سرخیل کی حیثیت سے جانی جاتی ہے۔ [1] وہ پاکستان خواتین کرکٹ ٹیم کی پہلی کپتان تھیں۔ شائزہ خان نے 2004ء میں کراچی میں ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹیسٹ میچ میں (13 وکٹیں) سب سے زیادہ وکٹوں کا عالمی ریکارڈ اپنے نام کیا تھا۔ اپنی 13 وکٹوں کے دوران میں اس نے ہیٹ ٹرک بھی کی جو بٹی ولسن کے بعد خواتین کی ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں صرف دوسرا واقع ہے۔[2] وہ اب بھی ٹیسٹ میچ (13-226) میں بہترین بولنگ کا ریکارڈ رکھتی ہے۔[3][4][5] شائزہ خان کی کپتانی میں پاکستان نے میں 3 ٹیسٹ میچ اور 40 ایک روزہ بین الاقوامی میچ کھیلے۔

شائزہ خان
ذاتی معلومات
مکمل نامشائزہ سید خان
پیدائش (1969-03-18) 18 مارچ 1969 (عمر 55 برس)
بلے بازیدائیں ہاتھ کی بلے باز
گیند بازیلیگ بریک گیند باز
تعلقاتشرمین خان (بہن)
بین الاقوامی کرکٹ
قومی ٹیم
پہلا ٹیسٹ (کیپ 7)17 اپریل 1998  بمقابلہ  سری لنکا
آخری ٹیسٹ15مارچ 2004  بمقابلہ  ویسٹ انڈیز
پہلا ایک روزہ (کیپ 9)28 جنوری 1997  بمقابلہ  نیوزی لینڈ
آخری ایک روزہ2 اپریل 2004  بمقابلہ  ویسٹ انڈیز
کیریئر اعداد و شمار
مقابلہ ٹیسٹ ایک روزہ
میچ 3 40
رنز بنائے 69 391
بیٹنگ اوسط 13.80 11.17
100s/50s 0/0 0/0
ٹاپ اسکور 35 38
گیندیں کرائیں 864 2076
وکٹ 19 63
بولنگ اوسط 24.05 23.95
اننگز میں 5 وکٹ 2 2
میچ میں 10 وکٹ 1 n/a
بہترین بولنگ 7/59 5/35
کیچ/سٹمپ 3/– 7/–
ماخذ: ای ایس پی این کرک انفو، 10 نومبر 2017

پیدائش و تعلیم

ترمیم

شائزہ خان کراچی میں ایک قالین کے ایک مالدار تاجر کے ہاں پیدا ہوئی۔ [6] اس نے کانوینٹ آف جیسس اینڈ مریم کراچی میں تعلیم حاصل کی اور کنکورڈ کالج شاورشائر میں او اینڈ اے لیول کیا۔ بعد میں وہ یونیورسٹی آف لیڈس چلی گئیں جہاں سے شائزہ نے ٹیکسٹائل انجینئری کی تعلیم حاصل کی۔

کرکٹ

ترمیم

شائزہ خان نے برطانیہ میں تعلیم حاصل کرنے کے دوران میں کرکٹ سے متعلق اپنے شوق کو برقرار رکھا اور لیڈز یونیورسٹی کی خواتین کرکٹ ٹیم کے لیے پہلی غیر برطانوی کپتان بھی بن گئیں۔ خواتین کے ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میں ( نیشنل اسٹیڈیم، کراچی میں 23 وکٹ) کے ایک گراؤنڈ میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے کا ریکارڈ بھی اس کے پاس ہے۔[7]

مزید دیکھیے

ترمیم

حوالہ جات

ترمیم
  1. http://www.thecricketmonthly.com/story/1202296/strong-arms--the-story-of-pakistan-women-s-cricket?appsrc=cricinfo&RuleNumber=10
  2. "Records | Women's Test matches | Bowling records | Hat-tricks | ESPN Cricinfo"۔ Cricinfo۔ اخذ شدہ بتاریخ 03 مئی 2017 
  3. "Records | Women's Test matches | Bowling records | Best figures in a match | ESPN Cricinfo"۔ Cricinfo۔ اخذ شدہ بتاریخ 03 مئی 2017 
  4. "Only Test: Pakistan Women v West Indies Women at Karachi, Mar 15-18, 2004 | Cricket Scorecard | ESPN Cricinfo"۔ Cricinfo۔ اخذ شدہ بتاریخ 03 مئی 2017 
  5. "Pakistan draw despite heroics from Baluch and Shaiza"۔ Cricinfo (بزبان انگریزی)۔ اخذ شدہ بتاریخ 03 مئی 2017 
  6. http://www.thecricketmonthly.com/story/1202296/strong-arms--the-story-of-pakistan-women-s-cricket?appsrc=cricinfo&RuleNumber=10
  7. "Records | Women's One-Day Internationals | Bowling records | Most wickets on a single ground | ESPN Cricinfo"۔ Cricinfo۔ اخذ شدہ بتاریخ 03 مئی 2017 
  • Shaiza Khan at ESPNcricinfo Accessed 13 اپریل 2006.