شرمین سعید خان (پیدائش: یکم اپریل 1972ء) | (انتقال: 13 دسمبر 2018ء) ایک خاتون کرکٹ کھلاڑی تھیں۔ انھوں نے ٹیسٹ کرکٹ اور ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میچ میں پاکستانی خواتین کرکٹ ٹیم کی نمائندگی کی تھی۔

شرمین خان
ذاتی معلومات
مکمل نامشرمین سعید خان
پیدائش1 اپریل 1972(1972-04-01)
کراچی, پاکستان
وفات13 دسمبر 2018(2018-12-13) (عمر  46 سال)
لاہور, پاکستان
بلے بازیدائیں ہاتھ کی بلے باز
گیند بازیدائیں ہاتھ کی فاسٹ میڈیم گیند باز
حیثیتآل راؤنڈر
تعلقاتشائزہ خان (بہن)
بین الاقوامی کرکٹ
قومی ٹیم
پہلا ٹیسٹ (کیپ 8)17 اپریل 1998  بمقابلہ  سری لنکا
آخری ٹیسٹ30 جولائی 2000  بمقابلہ  آئرلینڈ
پہلا ایک روزہ (کیپ 10)28 جنوری 1997  بمقابلہ  نیوزی لینڈ
آخری ایک روزہ30 جنوری 2002  بمقابلہ  سری لنکا
ملکی کرکٹ
عرصہٹیمیں
2005/06–2006/07لاہور
کیریئر اعداد و شمار
مقابلہ ٹیسٹ ایک روزہ لسٹ اے
میچ 2 26 35
رنز بنائے 29 187 220
بیٹنگ اوسط 7.25 7.79 7.33
سنچریاں/ففٹیاں 0/0 0/0 0/0
ٹاپ اسکور 19 48 48
گیندیں کرائیں 211 1,114 1,506
وکٹیں 5 20 32
بولنگ اوسط 25.80 45.30 36.62
اننگز میں 5 وکٹ 0 0 0
میچ میں 10 وکٹ 0 0 0
بہترین بولنگ 3/23 3/42 3/28
کیچ/سٹمپ 1/– 0/– 2/–
ماخذ: CricketArchive، 13 دسمبر 2021ء

شرمین کی بہن ترمیم

شرمین اور ان کی بہن شائزہ خان نے پاکستان کی پہلی انٹرنیشنل وومن کرکٹ ٹیم تشکیل دی تھی۔ شرمیں سیدھے ہاتھ سے بلے بازی کرتی تھیں اور فاسٹ باؤلر تھیں۔انھوں نے دو ٹیسٹ اور 26 ایک روزہ بین الاقوامی میچز میں پاکستان کی نمائندگی کی تھی۔

کرکٹ سے وابستگی ترمیم

شرمین خان نے 26 ایک روزہ اور دوٹیسٹ میچز میں پاکستان کی نمائندگی کی

تعلیم ترمیم

دونوں بہنوں نے نے برطانیہ سے تعلیم حاصل کی اور جب وہ 1992 کے ورلڈ کپ کا فائنل دیکھنے لارڈز گئیں تو انھیں خیال آیا کہ پاکستان کی وومن ٹیم بھی ہونی چاہیے۔ ستمبر 1996 میں انھوں بین الاقوامی وومن کرکٹ کونسل سے پاکستان کے لیے ممبر شپ حاصل کی، جس کے بعد پاکستانی وومن کرکٹ ٹیم 1997ء میں بھارت میں ہونے والے ورلڈ کپ کے لیے کوالی فائی کرگئی۔

مختصر ترمیم

شرمین نے اپنا پہلا ایک روزہ میچ نیوزی لینڈ کے خلاف کرائسٹ چرچ میں جنوری 1997 میں کھیلا جبکہ انھوں نے اپنا آخری ایک روزہ میچ سری لنکا کے خلاف موراتوا میں جنوری 2002 کو کھیلا۔ اپریل 1998 میں انھوں نے کولمبو میں سری لنکا کے خلاف اپنا پہلا ٹیسٹ میچ کھیلا جبکہ دوسرا اور آخری ٹیسٹ میچ انھوں نے دو سال بعد ڈبلن میں آئرلینڈ کے خلاف کھیلا۔ سابق کھلاڑی شرمین خان نے پاکستان میں وومن کرکٹ متعارف کرانے میں اہم کردار اداکیا، انھوں نے 28 میچز میں پاکستان کی نمائندگی کی۔مرحومہ کے اہل ِ خانہ کے مطابق شرمین خان کی تدفین دوپہرکولاہورمیں ہوگی۔ صرف شرمین خان ہی نہیں بلکہ ان کے والد بھی وومن کرکٹ سپورٹ کرنے میں آگے آگے رہتے تھے، نوے کی دہائی میں قومی سطح پر وومن کرکٹ کے فروغ میں ان کا اہم کردار ہے۔ قومی وومن کرکٹرز نے شرمین خان کی خدمات کو سراہتے ہوئے ان کی وفات پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہارکیا ہے۔[1]

انتقال ترمیم

خواتین کرکٹ ٹیم کی سابق نامور کھلاڑی دو دن قبل انگلینڈ سے واپس آئی تھیں اور نمونیا کے مرض میں مبتلا تھیں۔ ان کا انتقال 13 دسمبر 2018ء کو لاہور میں ہوا۔ انتقال کے وقت ان کی عمر 46 سال تھی۔

مزید دیکھیے ترمیم

حوالہ جات ترمیم

  1. "آرکائیو کاپی"۔ 14 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 13 دسمبر 2018