شائننگ انڈیا، انڈیا شائننگ یا بھارت اُدَے در حقیقت ایک ہی 2004ء کے سیاسی نعرے کی مختلف شکلیں ہیں جنہیں بھارت کی سر اقتدار جماعت بی جے پی اپنے ملک گیر انتخابات کو جیتنے کے لیے استعمال کر رہی تھی۔ اس وقت اسی جماعت کے وزیر اعظم اٹل بہاری واجپائی دو بارہ انتخابات جیتنے کوشاں تھے اور سیاسی تجزیہ نگاروں کا یہ تجویز کردہ نعرہ یہ سمجھا گیا کہ عوام میں ایک رجحان ساز کا کردار نبھائے گا۔ سادہ اردو میں نعرے کا مطلب چمکتا بھارت ہے، اگر چیکہ اس اصطلاح کا یوں متبادل کے طور پر شاید کہیں استعمال نہیں کیا گیا تھا۔ تاہم عوام میں اس نعرے کا کوئی خاص اثر نہیں ہوا اور کانگریس اور اس کی حلیف جماعتیں بر سر اقتدار ہو گئیں اور بی جے پی کو اقتدار سے ہاتھ دھونا پڑا۔

تاسف

ترمیم

بی جے پی و آر ایس ایس میں کئی لوگ کہتے ہیں کہ ہمیں واقعی دور دور تک بھی اندازہ نہیں تھا کہ ووٹرس انڈیا شائننگ کے بڑبولے پن کو اس قدر خارج کریں گے۔[1] انتخابی نتائج پر تبصرہ کرتے ہوئے نائب وزیر اعظم ایل کے اڈوانی نے کہا کہ انتخابات میں کانگریس کو واضح اکثریت حاصل نہیں ہوئی ہے۔ تاہم انھوں نے کہا کہ ’انڈیا شائننگ‘ اور ’فیل گڈ‘ یا ’خوشنما احساس‘ کے نعروں نے در حقیقت بھارتیہ جنتا پارٹی کو نقصان پہنچایا۔ انھوں نے اس بات کا بھی اعتراف کیا کہ ان کی جماعت بھارت کے غریبوں کو یہ باور کرانے میں ناکام رہی کہ پانچ سال کا عرصہ ہر شعبے اور ہر طبقے کی یکساں ترقی کے لیے کافی نہیں ہے۔ انھوں نے کہا کہ ان کی جماعت کے لیے یہ نتائج غیر متوقع تھے اور یہ کہنا غلط نہیں ہو گا کہ ان کے سیاسی حریف بھی ان نتائج کی توقع نہیں کر رہے تھے۔[2]

مزید دیکھیے

ترمیم

حوالہ جات

ترمیم