شان فوچے
شان فوچے (پیدائش 14 فروری 2000) نمیبیا کا ایک کرکٹ کھلاڑی ہے، جو دائیں ہاتھ کا بلے باز ہے۔ [1] اس نے اپنی تعلیم پارل بوائز ہائی اسکول میں مکمل کی۔ [2] وہ 2018ء انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ میں نمیبیا کی قومی انڈر 19 کرکٹ ٹیم کے لیے کھیلا۔ [3]
ذاتی معلومات | |
---|---|
مکمل نام | شان فوچے |
پیدائش | 14 فروری 2000 |
بلے بازی | دائیں ہاتھ کا بلے باز |
گیند بازی | دائیں ہاتھ کا میڈیم گیند باز |
حیثیت | بلے باز |
بین الاقوامی کرکٹ | |
قومی ٹیم |
|
پہلا ایک روزہ (کیپ 38) | 20 فروری 2023 بمقابلہ سکاٹ لینڈ |
آخری ایک روزہ | 2 اپریل 2023 بمقابلہ متحدہ عرب امارات |
ماخذ: ESPNcricinfo، 28 مارچ 2023ء |
فروری 2023ء میں انھیں 2023ء نیپال سہ ملکی سیریز میں نمیبیا کے لیے کھیلنے کے لیے منتخب کیا گیا۔ [4] اس نے اس ٹورنامنٹ میں سکاٹ لینڈ کے خلاف نمیبیا کے لیے 20 فروری 2023ء کو اپنا ایک روزہ بین الاقوامی ڈیبیو کیا۔ [5] مارچ 2023ء میں انھیں 2023ء کرکٹ ورلڈ کپ کوالیفائر پلے آف ٹورنامنٹ کے لیے نمیبیا کے سکواڈ میں شامل کیا گیا۔ [6] 26 مارچ 2023ء کو اس نے امریکہ کے خلاف 96 گیندوں پر 53 رنز بنا کر ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میں اپنی پہلی نصف سنچری بنائی۔ [7] [8]
حوالہ جات
ترمیم- ↑ "Player Profile: Shaun Fouché"۔ ESPNcricinfo (بزبان انگریزی)۔ اخذ شدہ بتاریخ 27 مارچ 2023
- ↑ "Player Profile: Shaun Fouché"۔ CricketArchive۔ اخذ شدہ بتاریخ 28 مارچ 2023
- ↑ "Preview: Ireland 19s v Namibia U19s"۔ International Cricket Council (بزبان انگریزی)۔ اخذ شدہ بتاریخ 27 مارچ 2023
- ↑ "Richelieu Eagles off to conclude ODI cycle"۔ Cricket Namibia۔ اخذ شدہ بتاریخ 13 فروری 2023
- ↑ "Full Scorecard of Scotland vs Namibia, 5th ODI - 2023 Nepal Tri-Nation Series (round 19)"۔ ESPNcricinfo (بزبان انگریزی)۔ اخذ شدہ بتاریخ 28 مارچ 2023
- ↑ "Eagles play for World Cup survival"۔ Namibian Sun (بزبان انگریزی)۔ اخذ شدہ بتاریخ 28 مارچ 2023
- ↑ "USA beat Namibia in the opening game of ICC Cricket World Cup Qualifier Play-off 2023"۔ CricketTimes (بزبان انگریزی)۔ اخذ شدہ بتاریخ 28 مارچ 2023
- ↑ "Eagles' disappointing form continues"۔ Namibian Sun (بزبان انگریزی)۔ اخذ شدہ بتاریخ 28 مارچ 2023