شاه جمال
بابا شاہ جمال قادری (انگریزی: Baba Shah Jamal) ایک صوفی بزرگ تھے۔
شاه جمال | |
---|---|
معلومات شخصیت | |
تاریخ پیدائش | سنہ 1588ء |
تاریخ وفات | سنہ 1671ء (82–83 سال) |
درستی - ترمیم |
ولادت
آپ کی ولادت 966ھ بمطابق 1559ء ہے۔ آپ کے والد کا نام مولانا عبدالواحداور بھائی کا نام شاہ کمال ہے
لاہور آمد
سید شاہ جمال مغلیہ سلطنت میں جلال الدین اکبر کے دور 895ھ/1587ء میں لاہور کے علاقے اچھرہ میںمقیم تھے۔ شاہ کمال اور شاہ جمال، دونوں بزرگ اسم بامسمّٰی صا حبِ جمال اور صاحبِ کمال تھے۔ دونوں بزرگ لاہور دفن ہوئے اور ان کے مزارات تھوڑے تھوڑے فاصلہ پر واقع ہیں
چلہ گاہیں
آپ طویل چلّہ کشی کیا کرتے۔ ایک چلّہ ختم ہوتا تو دوسرا شروع ہو جاتا۔ آخری سالوں میں یہ چلّہ کشی زیادہ ہو گئی تھی۔ جبکہ آپ کا وصال بھی ایک چلّہ کے دوران میں ہی ہوا۔ آپ کے چلّہ کشی کے مقامات یہی
- چلّہ گاہ اچھرہ (دمدمہ) جس میں آپ کا وصال ہوا۔ جو موجودہ عمارت کی تعمیر نو کے وقت شہید کر دیا گیا تھا۔
- چلّہ گاہ شیخوپورہ۔ یہ شاہ جمال روڈ شیخوپورہ پر قلعہ نزد قبرستان میں واقع ہے۔
- چلّہ گاہ شاہ رحمن (بھڑی شریف)
- چلّہ گاہ شاہدرہ۔
- ریاست چمبہ (گورداسپوربھارت) میں بھی آپ کی نشست گاہ ہے، جہاں عرس ہوتا ہے۔
وفات
آپ کی وفات بروز جمعرات 4ربیع الثانی 1061ھ / 1651ء میں ہوئی۔[1] [2]