اچھرہ

لاہور کا ایک قدیم رہائشی و تجارتی علاقہ

اچھرہ لاہور، پنجاب، پاکستان میں ایک تجارتی اور رہائشی علاقہ ہے۔ قدیم علاقہ ہونے کی وجہ سے علاقہ میں کئی قدیم عمارات دیکھی جا سکتی ہیں۔[1]

محلہ
اچھرہ بازار
اچھرہ بازار
ملک پاکستان
صوبہپنجاب
شہرلاہور
انتظامی ٹاؤنسمن آباد
یونین کونسلیں100
حکومت
 • قسمیونین کونسل

تاریخ ترمیم

ہندوؤں کی تاریخی عمارت بھیرو کا استھان اسی علاقہ میں واقع ہے۔

اہم علاقے ترمیم

اچھرہ کی قدیم آبادیوں میں محلہ سردار پورہ اور آریا سماج سٹریٹ وغیرہ شامل ہیں۔

ادارہ ہست و نیست اور لاہور شناسی فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام لاہور کے قدیم علاقے اچھرہ کا وزٹ کیا گیا۔جس میں مندرجہ ذیل مقامات شامل تھے،

  • مزار و دفتر مولانا مودودی
  • جامعہ فتحیہ
  • مزار و دفتر علامہ عنایت اللہ مشرقی
  • قدیم اندرون اچھرہ
  • مزار مولانا محمد عمر صدیقی اچھروی
  • مولانا حافظ فتح محمد فدوکی
  • شاہواں والا قبرستان
  • سیداں والی مسیت
  • محلہ سری نگر
  • محلہ راجپوت
  • گوندی ویڑہ
  • قدیم حویلیاں
  • جنج گھر

م*زار پیر غازی

  • مندر بھیرو کا استھان

اچھرہ کے مشہور مقامات میں ذیلدار روڈ، جاوید مارکیٹ، پیر غازی روڈ، بابا اعظم چوک، مقبول روڈ، چوک عاشق آباد و چاہ جموں روڈ بھی شامل ہیں۔

اچھرہ میں گورنمنٹ این ڈی اسلامیہ اسکول بھی واقع ہے۔

شخصیات ترمیم

اچھرہ کافی مشاہیر و علما کا مسکن رہا ہے۔ چند نامی گرامی شخصیات جن کا تعلق اچھرہ سے رہا ہے ان میں مولانا سید ابو الاعلی مودودی بانی جماعت اسلامی نے اچھرہ میں کافی عرصہ گزارا۔ ان کی قبر بھی ذیلدار پارک اچھرہ میں ہی ہے۔ نیز اسلامی جمعیت طلبہ کا مرکزی دفتر بھی اچھرہ میں واقع ہے۔ ان کے علاوہ علامہ عنایت اللہ مشرقی بانی خاکسار تحریک بھی اچھرہ میں مدفون ہیں۔ اچھرہ میں کمبوہ ذات کے افراد کثرت سے آباد ہیں۔

مساجد ترمیم

اچھرہ کی مشہور مساجد میں جامعہ فتحیہ (جٹاں والی مسجد)، جامعہ اشرفیہ، برکت مسجد، آرائیاں والی مسجد شامل ہیں۔

بازار ترمیم

اچھرہ کی اہم عمارات میں بھنڈارہ سینٹر، اچھرہ شاپنگ سینٹر اور لطیف پلازہ شامل ہیں۔ اچھرہ بازار خواتین اور بچوں کی اشیاء کے لیے مشہور ہے۔

حوالہ جات ترمیم

  1. Detailed map of Ichhra, Lahore and nearby places, maplandia.com website, Retrieved 24 May 2017