شاہدہ وحید

پاکستان میں سیاستدان

شاہدہ وحید ایک پاکستانی سیاست دان ہیں جو خیبر پختونخوا کی صوبائی اسمبلی کی رکن ہیں۔ ان کی سیاسی وابستگی عوامی نیشنل پارٹی سے ہے۔

شاہدہ وحید
مناصب
رکن صوبائی اسمبلی خیبرپختونخوا [1]   ویکی ڈیٹا پر (P39) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
رکنیت سنہ
13 اگست 2018 
حلقہ انتخاب خیبرپختونخوا صوبائی اسمبلی میں خواتین کی مخصوص نشستیں  
پارلیمانی مدت 13ویں صوبائی اسمبلی خیبرپختونخوا  
معلومات شخصیت
جماعت عوامی نیشنل پارٹی   ویکی ڈیٹا پر (P102) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عملی زندگی
پیشہ سیاست دان   ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

ذاتی زندگی

ترمیم

شاہدہ وحید 11 جولائی 1957 کو پیدا ہوئیں۔ وہ شادی شدہ خاتون ہیں اور ان کی تعلیم میٹرک ہے جو صوبائی اسمبلی رکن کے معیار کے مطابق انتہائی کم ہے۔

سیاسی کیریئر

ترمیم

شاہدہ وحید 2018 کے عام انتخابات کے نتیجے میں خواتین کے لیے مخصوص نشست پر عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے امیدوار کے طور پر خیبر پختونخوا ہ کی صوبائی اسمبلی کے لیے منتخب ہوئیں۔ انھوں نے 13 اگست 2018 کو اسمبلی کی رکنیت کا حلف اٹھایا۔ [2] [3]

صوبائی اسمبلی قرارداد

ترمیم

آسیہ صالحہ خٹک نے 11 دسمبر 2020 کو صوبائی ارکان اور ان کے گھر والوں کے لیے نیلا پاسپورٹ، صحت کی سہولیات، وی آئی پی لاؤنج اور تاحیات سرکاری گیسٹ ہاؤس استعمال کرنے کی قرارداد پیش کی۔[4]

قائمہ کمیٹیاں

ترمیم

شاہدہ وحیدمتحرک اور سرگرم عمل صوبائی اسمبلی رکن ہیں جو تین عدد قائمہ کمیٹیوں کی رکن ہیں۔ وہ صوبائی اسمبلی میں دو توجہ دلاؤ نوٹس بھی پیش کر چکی ہیں جن میں دارالامان کے لیے مناسب جگہ فراہم کرنا اور چھوٹی بچی کے ساتھ زیادتی کے بعد قتل شامل ہے۔ اسمبلی کی قراردادوں میں شریک رہیں۔

شاہد مندرجہ ذیل کمیٹیوں کی رکن رہیں [5]:

  • زکوۃ، عشر سماجی بہبود اور خواتین کی بہبود کے لیے کمیٹی نمبر 24
  • محکمہ بہبود آبادی کے لیے کمیٹی نمبر 21
  • قانون ترامیم کے لیے کمیٹی نمبر 02

حوالہ جات

ترمیم
  1. http://www.pakp.gov.pk/2018/member/wr-20-2018/
  2. "Major parties in KP submit lists of women, minority candidates for reserved seats"۔ thenews.com.pk۔ اخذ شدہ بتاریخ 2018-10-16
  3. "PTI strength in KP Assembly rises to 82"۔ thenews.com.pk۔ اخذ شدہ بتاریخ 2018-10-16
  4. "صوبائی اسمبلی ممبران اور ان کے گھر والوں کو نیلا پاسپورٹ، صحت سہولیات، وی آئی پی لاؤنج اور سرکاری گیسٹ ہاؤس تاحیات مہیا کیے جائیں"۔ خیبر پختونخوا صوبائی اسمبلی۔ 2021-04-20 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2021-03-22
  5. "شاہدہ وحید  کے سرکاری کوائف"۔ پختونخوا اسمبلی۔ 17 مارچ 2021 {{حوالہ ویب}}: |title= میں 11 کی جگہ no-break space character (معاونت)