شاہد اسرار انگریزی: Shahid Israr (پیدائش: یکم مارچ 1950ء کراچی، سندھ) | (وفات: 29 اپریل 2013ء کراچی، سندھ) ایک پاکستانی کرکٹ کھلاڑِی تھے۔[1] انھوں نے 1 ٹیسٹ میچ میں پاکستان کی نمائندگی کی شاہد اسرار دائیں ہاتھ کے وکٹ کیپر بیٹسمین تھے۔ انھوں نے پاکستان کے ساتھ ساتھ کراچی اور سندھ کی طرف سے بھی فرسٹ کلاس کرکٹ میں حصہ لیا۔

شاہد اسرار ٹیسٹ کیپ نمبر73
فائل:Shahid Asrar.jpeg
ذاتی معلومات
پیدائش1 مارچ 1950(1950-03-01)
بریلی، اتر پردیش، ہندوستان
وفات29 اپریل 2013(2013-40-29) (عمر  63 سال)
کراچی، پاکستان
بلے بازیدائیں ہاتھ کے بلے باز
گیند بازی-
بین الاقوامی کرکٹ
قومی ٹیم
واحد ٹیسٹ (کیپ 73)30 اکتوبر 1976  بمقابلہ  نیوزی لینڈ
کیریئر اعداد و شمار
مقابلہ ٹیسٹ فرسٹ کلاس
میچ 1 31
رنز بنائے 7 868
بیٹنگ اوسط - 28.00
100s/50s -/- -/3
ٹاپ اسکور 7* 93
گیندیں کرائیں - -
وکٹ - -
بولنگ اوسط - -
اننگز میں 5 وکٹ - -
میچ میں 10 وکٹ - -
بہترین بولنگ - -
کیچ/سٹمپ 2/- 66/22
ماخذ: [1]

واحد ٹیسٹ کرکٹ

ترمیم

شاہد اسرار کو پاکستان کی طرف سے 1976ء کے سیزن میں نیوزی لینڈ کے خلاف کراچی کے مقام پر ٹیسٹ میچ کھیلنے کا موقع ملا۔ پاکستان نے پہلے کھیلتے ہوئے جاویدمیانداد 206' ماجد خان 112' مشتاق محمد 107 اور عمران خان 59 کی مدد سے 565/9 کے ساتھ اننگ کا اختتام کیا۔ ماجد خان اور صادق محمد کے درمیان پہلی وکٹ کے لیے 147 رنز کی شراکت تکمیل کو پہنچی۔ اپنا پہلا ٹیسٹ کھیلنے والے شاہد اسرار 7 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے اور مرے پارکر کو کیچ کرکے انھوں نے وکٹوں کے پیچھے اپنا پہلا کیچ ممکن بنایا۔ بعد میں انھوں نے رچرڈ ہیڈلے کو بھی انتخاب عالم کی گیند پر 87 رنز پر وکٹوں کے پیچھے دبوچا۔ دوسری اننگ میں ان کی باری نہ آ سکی۔ رچرڈ ہیڈلے نے 138/4 سے پاکستانی بیٹنگ کو پریشان کیا۔ نیوزی لینڈ کی ٹیم ابتدا سے ہی مشکلات کا شکار نظر آئی۔ 104 پر ان کے 5 کھلاڑی پویلین کی راہ پر گامزن ہو گئے تھے لیکن پھر وارن لیز 152' لانس کیرنز 52' اینڈی رابرٹس 39 نے ٹیم کی ہمت بندھائی اور نیوزی لینڈ 468 رنز بنا کر مقابلے میں واپس آئی۔ پاکستان کی طرف سے سرفراز نواز' عمران خان اور انتخاب عالم نے 3,3 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔ پاکستان نے دوسری اننگ میں 290 رنز 5 وکٹوں پر بنا کر اننگ ڈکلیئر کردی اور نیوزی لینڈ کی ٹیم 7 وکٹوں پر 62 رنز کی بنا سکی تھی کہ کھیل ختم ہونے کی بنا پر یہ ٹیسٹ بغیر نتیجے کے ختم ہوا۔ یہ وہی ٹیسٹ تھا جس میں سکندر بخت نے بھی اپنے ٹیسٹ کیریئر کا آغاز کیا تھا۔

اعداد و شمار

ترمیم

شاہد اسرار نے 1968-69ء سے 1977-78ء تک کے اپنے کیریئر میں ایک ٹیسٹ کھیل کر ایک اننگ میں ناٹ آئوٹ رہ کر 7 رنز بنائے جو ان کا بہترین سکور بھی ہے۔ انھوں نے 2 کیچ بھی پکڑے۔ شاہد اسرار نے 31 فرسٹ کلاس میچوں میں 42 اننگز کھیل کر 818 رنز 28.00 کی اوسط سے بنائے۔ 11 مرتبہ بغیر آئوٹ ہوئے ان کا بہترین سکور 93 تھا۔ انھوں نے فرسٹ کلاس میچوں میں 66 کیچ اور 22 سٹمپ کیے۔

وفات

ترمیم

شاہد اسرار 29 اپریل 2013ء کو کراچی میں انتقال کرگئے۔ ان کی عمر 63 سال 59 دن تھی۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کی انتظامیہ نے ان کے انتقال پر اپنے تعزیتی پیغام میں کہا کہ شاہد اسرار کا انتقال پاکستان اور ان کے خاندان کے لیے ایک بہت بڑا نقصان ہے اور ہم ان کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کرتے ہیں۔

مزید دیکھیے

ترمیم

حوالہ جات

ترمیم
  1. انگریزی ویکیپیڈیا کے مشارکین۔ "Shahid Israr"