شاہجہاں مسجد، ٹھٹہ
(شاہ جہان مسجد، ٹھٹھہ سے رجوع مکرر)
جامع مسجد ٹھٹھہ (جسے شاہجہانی مسجد اوربادشاہی مسجد بھی کہا جاتا ہے) ضلع ٹھٹھہ، سندھ، پاکستان کی ایک مسجد ہے۔
Shah Jahan Mosque | |
---|---|
شاہ جہاں مسجد | |
بنیادی معلومات | |
مذہبی انتساب | اسلام |
ضلع | ضلع ٹھٹہ |
صوبہ | سندھ |
ملک | پاکستان |
سنہ تقدیس | 1647 |
تعمیراتی تفصیلات | |
طرز تعمیر | صفوی سلطنت, تیموری سلطنت, مغلیہ طرز تعمیر |
سنہ تکمیل | 1659 |
تفصیلات | |
گنبد | 93 |
مواد | Red bricks and tiles |
تاریخ
ترمیماس مسجد کو مغل بادشاہ شاہجہان نے 49-1647ء کے درمیان تعمیر کرائی تھی۔ اس مسجد میں 100 گنبدہیں اور اس مسجد کو اس انداز میں تعمیر کیا گیا ہے کہ اس میں امام کی آواز بغیر کسی مواصلاتی آلہ کے پوری مسجد میں گونجتی ہے۔ جامع مسجد کی کاشی کاری اسے دیگر عمارات سے ممتاز کرتی ہے۔ عمارت کے گنبد فن تعمیر کا حسین نمونہ ہیں۔ اگرچہ عہد رفتہ نے اسے نقصان پہنچایا مگر آج بھی یہ فن تعمیر کا ایک حسین شاہکار ہے ۔
اس مسجد کی ایک خصوصیت یہ ہے کہ اس کے خطباء ایک ہی خاندان میں نسل در نسل چلے آ رہے ہیں،اس وقت مسجد کے نویں خطیب حضرت علامہ عبد الباسط صدیقی ہیں۔
نگار خانہ
ترمیمبیرونی روابط
ترمیمویکی ذخائر پر شاہجہاں مسجد، ٹھٹہ سے متعلق تصاویر