شاہ حبشہ (سوانح حیات)

شاہ حبشہ نجاشی کی سوانح حیات پر اردو کتاب

شاہ حبشہ (سوانح حیات) شاہِ حبشہ نجاشی سے متعلق سوانحی کتاب ہے جس کے مصنف افتخار احمد حافظ قادری ہیں۔نجاشی حبشہ کے حکمران تھے جن کی حکمرانی سنہ 614ء سے 631ء تک رہی اور نجاشی پیغمبر اسلام سیدنا محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم پر ایمان لانے والے پہلے بادشاہ تھے ۔

شاہ حبشہ (سوانح حیات)
 

مصنف افتخار احمد حافظ قادری   ویکی ڈیٹا پر (P50) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
اصل زبان اردو   ویکی ڈیٹا پر (P407) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
تاریخ اشاعت 2017  ویکی ڈیٹا پر (P577) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

تاریخ

ترمیم

اس کتاب کا موضوع حبشہ کے مسلمان حکمران نجاشی کی سوانح سے متعلق ہے جن کا اصل نام اَصحمہ تھا اور وہ 614ء میں سلطنتِ اکسوم کے بادشاہ بنے اور تا دم وفات (631ء) تک بادشاہ رہے۔ نجاشی مذہبِ عیسائیت کے پیروکار تھے لیکن جب اسلام کی آمد ہوئی اور مسلمانوں نے حبشہ کی جانب ہجرت کرنا شروع کی تو حبشہ میں اسلام کی تبلیغ کا آغاز ہوا۔مسلمانوں کی حبشہ آمد کو تاریخ اسلام میں ہجرت حبشہ کے نام سے یاد کیا جاتا ہے۔ ہجرت حبشہ کے دوران متعدد صحابہ کرام کی حبشہ آمد اور براہِ راست نجاشی کے دربار سے تعلق ہو گئے۔پہلی ہجرت حبشہ کے دوران نجاشی نے اسلام قبول کر لیا۔ تا دمِ وفات نجاشی دین اسلام پر قائم رہے، حالانکہ سلطنت اکسوم کا سرکاری مذہب عیسائیت تھا جبکہ محض نجاشی جو بادشاہ تھے‘ ہی دین اسلام پر قائم رہے۔

مندرجات

ترمیم

مصنفِ کتاب ہٰذا نے اِس کتاب کو مختلف ابواب میں جمع کیا ہے جن میں اولاً سرزمین حبشہ، نجاشی‘ شاہِ حبشہ، مسلمانوں کی پہلی بار غیر ملکی سرزمین پر آمد یعنی ہجرت حبشہ، ہجرت ثانیہ، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا سنہ میں نامہ مبارک تحریر فرمانا اور نجاشی کا جواب ارسال فرمانا اور دیگر وہ مضامین اِس کتاب میں شامل کیے گئے ہیں جن کا براہِ راست تعلق نجاشی‘ شاہِ حبشہ سے ہے جیسے کہ مکتوب نبوی ، قریش کے سفراء کا نجاشی سے ملاقات کرنا اور مسلمانوں کی سرزمین حبشہ سے بے دخلی چاہنا، حجاز سے حبشہ کے تعلقات، متعدد صحابہ کرام کی حبشہ آمد ، غزوہ بدر اور شاہِ حبشہ۔ کتاب کے آخر میں نجاشی کی آخری آرام گاہ (قبر) سے متعلق مضمون موجود ہے جبکہ کتاب کی ابتدا میں رنگین تصاویر بھی شامل کی گئی ہیں۔

اشاعت

ترمیم

اس کتاب کی پہلی اشاعت جمادی الاول 1438ھ مطابق فروری 2017ء میں ہوئی۔ جبکہ کتاب کے کل صفحات کی تعداد 128 ہے۔

مزید دیکھیے

ترمیم

بیرونی روابط

ترمیم