سید شاہ علم اللہ کی پیدائش 12 ربیع الاول 1033ھ میں ہوئی۔ بچپن میں ہی والدین کا سایہ سر سے اٹھ گیا تھا اس لیے ماموں سید ابو محمد نے پرورش کی۔ جوانی میں ماموں نے فوجی ملازمت کے لیے کوشش کی، لیکن شاہ صاحب دنیا سے دل برداشتہ ہو کر حضرت مجدد الف ثانی کے خلیفہ سید آدم بنوری کی خدمت میں حاضر ہوئے اور بیعت کے بعد بہت جلد ہی خلافت و نیابت سے سر فراز ہوئے۔ سید آدم بنوری نے رخصت کرتے وقت اپنا عمامہ بھی عطا کیا[1]

شاہ علم اللہ
معلومات شخصیت
تاریخ پیدائش 3 جنوری 1624ء  ویکی ڈیٹا پر (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
تاریخ وفات سنہ 1685ء (60–61 سال)  ویکی ڈیٹا پر (P570) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عملی زندگی
پیشہ صوفی  ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

رخصت ہونے کے بعد اپنے اہل و عیال کے پاس رائے بریلی پہنچے اور ایک بزرگ شاہ عبد الشکور مجذوب کے اصرار پر قصبہ دائرہ شاہ علم اللہ کی بنیاد رکھی۔پوری زندگی رسوم و بدعات اور خلاف شریعت رواج کی مخالفت میں کمر بستہ رہے، اصلاح نفس و خدمت خلق میں اپنے آپ کو مشغول رکھا اور بڑے کمالات سے سرفراز ہوئے۔1096ھ عہد عالمگیری میں 63 سال کی عمر میں وفات پائی۔

حوالہ جات ترمیم

  1. سیرت سید احمد شہید از ابو الحسن علی ندوی