شاہ کشی

وہ شخص جو کسی بادشاہ کو مار ڈالے یا مرنے میں مدد کرے

شاہ کشی (انگریزی: Regicide) کا لفظ دو الفاظ کا مرکب ہے: شاہ اور کشی۔ اس سے مراد دانستہ طور پر کسی بادشاہ کا قتل ہے۔ اسی زمرے میں کسی قاتل شخص کا وہ فعل بھی شامل ہے جس سے کہ کسی فرماں روا کا کوئی رشتے دار مارا جائے۔ اس لفظ کا موازنہ جابر کشی سے بھی کیا جا سکتا ہے۔

مملکت متحدہ کی روایات کی رو سے اس کا اطلاق کسی عدالتی مقدمے کے بعد ایک بادشاہ کی سزائے موت کو کہا جاتا ہے، جس میں چارلس اول کا مقدمہ اور اس سزائے موت کی عکاسی چھپی ہے۔ اس سے بھی وسیع تر یہ کسی شہنشاہ یا کوئی بر سر اقتدار حکم ران کے قتل کا اشارہ کر سکتا ہے۔

نیپال میں شاہ کشی

ترمیم
  • نیپال کے شہزادے اور ولی عہد دیپندرا نے جون 2001ء میں بادشاہ بریندرا اور ملکہ ایشوریہ سمیت شاہی خاندان کے نو افراد کو قتل کر دیا تھا۔ کہتے ہیں کہ اس قتل عام سے پیدا ہونے والے بحران نے نیپال میں 240 سالہ بادشاہت کے خاتمے میں اہم کردار ادا کیا۔[1]

مزید دیکھیے

ترمیم

حوالہ جات

ترمیم