شریانی پھیلاو
شریانی پھیلائو یا اینیوریزم ایک غبارے جیسا ابھار ہے، جو عام طور پر، کسی شریان میں ہو جاتا ہے۔[5] ابتدائی طور پراکثر اس کی کوئی علامات نہیں ہوتیں۔ [1] جب علامات ظاہر ہوتی ہیں، تو ان کا انحصار شریانی پھیلائو کے مقام پر ہوتا ہے اور ان علامات میں سر درد، پیٹ میں درد، کمر میں درد، اور دوران خون کا جھٹکا شامل ہو سکتا ہے۔ [1] پیچیدگیوں میں خون جمنے سے لوتھڑوں کی تشکیل یا ابھار کا پھٹنا شامل ہوسکتا ہے۔ [2]
شریانی پھیلائو | |
---|---|
مترادف | اینیوریزم |
دماغ کی شریان میں پھیلائو کی انجیوگرافی۔ شریانی پھیلائو تصویر کے بیچ میں ایک بڑا ابھار ہے۔ | |
اختصاص | عروقی سرجری |
علامات | کوئی نہیں، سر میں درد، پیٹ میں درد، کمر کا درد، دوران خون میں جھٹکا[1] |
عمومی حملہ | بڑی عمر[2] |
خطرہ عنصر | خاندانی تاریخ، ہائی بلڈ پریشر، ہائی کولیسٹرول، سگریٹ نوشی، شریان کی چوٹ[1] |
تشخیصی طریقہ | طبی عکس کشی[1] |
علاج | طرز زندگی میں تبدیلی، سرجری[1] |
تعدد | دماغ ~4فیصد,[3] شہ رگ ~ 2.5فیصد[4] |
خطرے کے عوامل میں خاندانی تاریخ، بلند فشار خون، ہائی کولیسٹرول، تمباکو نوشی، اور خون کی نالی کی چوٹ شامل ہیں۔ [1] اگرچہ کوئی بھی شریان متاثر ہو سکتی ہے، لیکن وہ عام طور پر شہ رگ (اے اے) میں زیادہ امکان ہوتا ہے۔ [2] دیگر اقسام میں دماغی، پوپلائٹل شریان، میسینٹرک شریان، کورونری شریان، اور سپلینک شریان کا پھیلائو شامل ہیں۔ [1][2] تشخیص طبی امیجنگ پر مبنی ہوتی ہے۔ [1]
اس بیماری کے انتظام میں طرز زندگی میں تبدیلی اور سرجری شامل ہوسکتی ہے۔ [1] سرجری کی سفارش کا انحصار زیربحث شریان پر ہوتا ہے۔ [2] AAAs میں عام طور پر 5 سینٹی میٹر سے بڑے ابھار کی مرمت کی سفارش کی جاتی ہے، جب کہ دماغی اینیوریزم کی مرمت اس صورت میں کی جاتی یے اگر وہ 7 ملی میٹر یا اس سے بڑے سائز کے ہوں یا وہ میں بچھلے حصے کی گردش میں شامل ہو۔ [4][3] بازوؤں میں موجود شریانی پھیلائو کو عام طور پر دریافت ہوتے ہی ٹھیک کر دیا جاتا ہے جبکہ ٹانگوں میںاگر وہ نامل سائز سے دو گنا ہوں تو ان کی مرمت کی جاتی ہے۔ [2]
دماغی انیوریزم تقریباً 4فیصد لوگوں کو جبکہ شہ رگ میں پھیلائو تقریباً 2.5فیصد لوگوں کو متاثر کرتا ہے۔ [4][3] بوڑھے لوگ زیادہ متاثر ہوتے ہیں۔ [2] قدیم مصری اور ہندوستانی تحریروں میں جن چیزوں کو انیوریزم سمجھا جاتا تھا اس کی تفصیل موجود ہے۔[6] یہ لفظ یونانی سے ہے : ἀνεύρυσμα، aneurysma، جس کا مطلب ہے "چوڑا"۔[7]
حوالہ جات
ترمیم- ^ ا ب پ ت ٹ ث ج چ ح خ "What is an Aneurysm?". www.heart.org (انگریزی میں). Archived from the original on 2021-01-22. Retrieved 2021-02-27.
- ^ ا ب پ ت ٹ ث ج "Aneurysms of Arteries in the Arms, Legs, Heart, and Brain - Heart and Blood Vessel Disorders". Merck Manuals Consumer Version (کینیڈین انگریزی میں). Archived from the original on 2021-03-01. Retrieved 2021-02-27.
- ^ ا ب پ "Brain Aneurysms - Neurologic Disorders". Merck Manuals Professional Edition (کینیڈین انگریزی میں). Archived from the original on 2021-05-06. Retrieved 2021-02-27.
- ^ ا ب پ "Abdominal Aortic Aneurysms (AAA) - Cardiovascular Disorders". Merck Manuals Professional Edition (کینیڈین انگریزی میں). Archived from the original on 2021-03-07. Retrieved 2021-02-27.
- ↑ "Aneurysms"۔ Society of NeuroInterventional Surgery۔ 2021-02-25 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2021-02-23
- ↑ Natzi Sakalihasan; Helena Kuivaniemi; Jean-Baptiste Michel (2008). Aortic (انگریزی میں). Editions du CEFAL. p. 23. ISBN:978-2-87456-061-3. Archived from the original on 2021-06-05. Retrieved 2021-02-27.
- ↑ J. R. Bhardwaj (2011). Boyd’s Pathology (انگریزی میں). Wolters kluwer india Pvt Ltd. p. 578. ISBN:978-81-8473-511-6. Archived from the original on 2021-06-05. Retrieved 2021-02-27.