شفافیت بین الاقوامی (انگریزی: transparency international) ایک غیر سرکاری تنظیم (ngo) جو تجارتی اداروں اور حکومتی اداروں میں بدعنوانی کی نگرانی کرتی ہے اور اسے مشعر ادراک بدعنوانی (انگریزی: corruption perceptions index) کے نام سے شائع بھی کرتی ہے۔ اس کا مرکز قیادت (headquarter) برلن، جرمنی میں واقع ہے لیکن یہ 70 سے زیادہ قومی ابواب (national chapters) کے ذریعے چلتی ہے۔

شفافیت بین الاقوامی

تاریخ ترمیم

شفافیت بین الاقوامی کا قیام مئی 1993 میں پیٹر ایگن (peter eigen) کے ایما پر وجود میں آئی جو عالمی بینک کے ایک سابق علاقائی ڈائریکٹر تھے۔
1995 میں شفافیت بین الاقوامی نے مشعر ادراک بدعنوانی (cpi) تیار کیا۔
1999 میں شفافیت بین الاقوامی نے مشعر رشوت دہندہ (bribe payers index - bpi) شائع کرنا شروع کیا۔

تنظیم اور کردار ترمیم

 
برلن میں واقع شفافیت بین الاقوامی کا صدر دفتر

شفافیت بین الاقوامی 100 سے زیادہ قومی تنظیمات کے ایک گروہ کے طور پر منظم ہے جس کا مرکز قیادت برلن، جرمنی میں واقع ہے۔

تنقید ترمیم

شفافیت بین الاقوامی فن لینڈ کے ڈائریکٹر جامرو ماکینن (jarmo mäkinen) فنی صنعتی کنفیڈریشن کے ڈائریکٹر بھی ہیں۔ جبکہ وہ مفادات کے تنازع سے انکار کرتے ہیں۔

بیرونی روابط ترمیم

مزید دیکھیے ترمیم

مشعر ادراک بدعنوانی