شمشاد حسین
شمشاد حسین بھارت کے ایک مصور ہیں۔ وہ مرحوم ایم ایف حسین کے فرزند ہیں جو عالمی شہرت یافتہ مصور رہ چکے ہیں۔
شمشاد حسین | |
---|---|
معلومات شخصیت | |
پیدائش | 1946 ممبئی، بھارت |
وفات | 24 اکتوبر 2015ء (68–69 سال)[1] دہلی [1] |
وجہ وفات | سرطان جگر [1] |
طرز وفات | طبعی موت |
قومیت | بھارتی |
مذہب | اسلام |
والد | ایم ایف حسین [1] |
عملی زندگی | |
مادر علمی | شاہی کالج آف آرٹ [1] |
پیشہ | مصور |
اعزازات | |
للت کلا اکادمی کا قومی ایوارڈ 1983 [2] | |
درستی - ترمیم |
ابتدائی زندگی
ترمیمشمشاد حسین ممبئی میں 1946ء میں پیدا ہوئے تھے .[3]
انھوں نے بڑودا کے کالج آف فائن آرٹس میں پڑھائی حاصل کی۔ اس کالج میں تعلیم کے دوران انھوں نے مصوری میں ایک ڈپلوما کی سند حاصل کی۔ اس کورس کے لیے انھوں نے کافی محنت کی اور کئی فنکارانہ طور شاہ پارے انھوں نے تیار کیے تھے۔ اس کے بعد انھوں نے رائل کالج آف آرٹ میں تعلیم حاصل کی، [4]
حسین کا دعویٰٰ ہے کہ یہ تجربہ انھیں کئی نئے فنکارانہ تجربے سے واقف کروایا۔ انھیں کئی مشاق اساتذہ اور مصوروں سے ملوانے کا کام کیا۔ اس کے ساتھ ہی ان کا یہ دور "آرٹ کے بارے میں اپنے نقطہ نظر کو تبدیل کر دیا"۔ کیوں کہ فن مصوری کی انفرادیت اور بہت سی باریکیوں کو انھیں سیکھنے کا موقع ملا۔ ان کے اساتذہ بھی نامی گرامی شخصیات ہونے کے علاوہ فن مصوری سے بہ خوبی واقفیت تھی۔ وہ فراٹے سے کئی مصوری کے گن سکھاتے۔۔ یہی گر شمشاد حسین کے لیے کافی مفید اور ثمر آور ثابت ہوئے۔ جلد ہی وہ خود ایک ماہر مصور بن گئے اور دنیا میں اپنا خوب نام کمایا۔[2]
کیریئر
ترمیمان کی پہلی انفرادی نمائش 1968ء میں ہوئی تھی۔ اس نمائش میں انھوں نے محض 50 روپے کے لیے ان کی پہلی پینٹنگ فروخت کی۔ مگر یہ ان کی مصوری کے ابتدائی دنوں کی بات ہے، جب انھیں یا ان کے فن کے بارے میں کسی شخص کو بھی واقفیت نہیں تھی۔[5]
ایوارڈ
ترمیم1983ء میں شمشاد حسین کو للت کلا اکادمی کا قومی ایوارڈ حاصل ہوا جو بھارت کے اعلٰی ترین فنکارانہ اعزازوں میں سے ایک ہے۔[2]
انتقال
ترمیمشمشاد حسین کا 2015ء میں انتقال ہو گیا۔ وہ انتقال کے وقت 69 سال کے تھے۔ اپنے والد ایم ایف حسین کے انتقال (2011ء) کے محض چار سال بعد وہ گذر گئے۔ [6]
مزید دیکھیے
ترمیمحوالہ جات
ترمیم- ^ ا ب پ ت ٹ تاریخ اشاعت: 26 اکتوبر 2015 — The Indian Express
- ^ ا ب پ "Shamshad Hussain"۔ The South Asian۔ January 2001۔ 25 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 20 اگست 2011
- ↑ "SubcontinentArt - Artist Profile - Shamshad Husain"۔ 25 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 20 اگست 2011
- ↑ "Our artists - Shamshad Hussain"۔ Quartet Art۔ 30 مارچ 2012 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 20 اگست 2011
- ↑ "Shamshad Husain's journey to fame"۔ The Hindu۔ 3 March 2008۔ 25 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 20 اگست 2011
- ↑ M F Husain’s son dies of liver cancer at 69 | The Indian Express