شمیم ممتاز
شمیم ممتاز ایک پاکستانی سیاست دان ہے جو جون 2013 سے مئی 2018 تک سندھ کی صوبائی اسمبلی کی ممبر رہ چکی ہیں۔
شمیم ممتاز | |
---|---|
رکن صوبائی اسمبلی سندھ | |
مدت منصب جون 2013 – 28 مئی 2018 | |
معلومات شخصیت | |
پیدائش | 15 نومبر 1957ء (67 سال) کراچی |
جماعت | پاکستان پیپلز پارٹی |
عملی زندگی | |
پیشہ | سیاست دان |
درستی - ترمیم |
ابتدائی زندگی اور تعلیم
ترمیمشمیم ممتاز 15 نومبر 1957 کو کراچی میں پیدا ہوئیں۔ انھوں نے بیچلر آف آرٹس کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ [1]
شمیم ممتاز ایک تجربہ کار استاد اور ٹرینر رہی ہیں۔
سیاسی کیریئر
ترمیم2013 کے عام انتخابات میں خواتین کے لیے مخصوص نشست پر پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کی امیدوار کے طور پر سندھ کی صوبائی اسمبلی کے لیے منتخب ہوئیں۔
جولائی 2016 میں، انھیں وزیر اعلیٰ سید مراد علی شاہ کی صوبائی سندھ کابینہ میں شامل کیا گیا اور انھیں سماجی بہبود کی صوبائی وزیر سندھ مقرر کیا گیا۔ اپریل 2017 میں، انھیں سماجی بہبود برائے سندھ کی صوبائی وزیر کی حیثیت سے نامزد کیا گیا، ساتھ ہی انھیں سماجی بہبود سے متعلق وزیر اعلیٰ سندھ کا مشیر مقرر کیا گیا۔
سیاست کے آغاز میں وہ کونسلر بھی رہیں اور پھر عشر اور زکوۃ کمیٹی کی چیئر پرسن بھی رہیں۔
دس کے لیے وہ بھارت تربیت کے لیے گئیں، سعودیہ اور برطانیہ کے دورے بھی عہدے کی مدت میں کیے۔
قائمہ کمیٹیوں کی رکنیت
ترمیمشمیم ممتاز متحرک اور سرگرم رکن سندھ اسمبلی ہیں، وہ کئی قائمہ کمیٹیوں کی رکن ہیں جن میں سے چند مندرجہ ذیل ہیں:
اعلی تعلیم، تکنیکی تعلیم اور تحقیق کی کمیٹی
اسکول تعلیم اور خصوصی تعلیم کی کمیٹی
مزدوروں اور انسانی حقوق کی کمیٹی
اقلیتوں کے حقوق کی کمیٹی
ایندھن کی کمیٹی (چیئرپرسن)
حوالہ جات
ترمیم- ↑ "Welcome to the Website of Provincial Assembly of Sindh"۔ www.pas.gov.pk۔ 7 اگست 2017 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 9 مارچ 2018